پاکستان کے مشہور یوٹیوبر رجب بٹ کے ساتھ کراچی میں پیش آنے والے واقعے کے بعد ان کی اہلیہ ایمان رجب سامنے آگئیں۔
30 سالہ یوٹیوبر رجب بٹ پر کراچی کی ایک عدالت میں پیشی کے دوران وکلا کے ایک گروپ نے حملہ کیا، جس میں وہ زخمی ہوگئے۔
مزید پڑھیں: یوٹیوبر رجب بٹ پر کراچی سٹی کورٹ میں وکلا کا بدترین تشدد، کپڑے بھی پھاڑ دیے
اس واقعے کے بعد رجب بٹ کی اہلیہ ایمان نے انسٹاگرام اکاؤنٹ کے ذریعے اپنے شوہر کے حق میں ایک مختصر بیان جاری کیا۔
بیان میں لکھا گیا: ’انصاف مانگنا انتشار نہیں ہے، ہم قانون اور آئین کے تحت جوابدہی کا مطالبہ کرتے ہیں۔‘
توہین مذہب کے مقدمہ میں رجب بٹ کی کراچی عدالت حاضری پر وکلاء کا ندیم نانی والا اور رجب بٹ پر تشدد ، آئندہ یہ ایسا کچھ نہیں کریں گے۔ وکلاء کی یقین دہانی#Karachi #RajabButt #lawyer #nadeemnaniwala #mksw85official pic.twitter.com/tIN0uA5NRL
— Mian Khurram Shahzad (@miankhuramwatto) December 29, 2025
انہوں نے مزید کہاکہ رجب بٹ کے لیے انصاف اور پاکستان کے قانون کے احترام کی ضرورت ہے۔
ایمان کا یہ پیغام اس واقعے کے فوری بعد آیا، جس میں رجب بٹ شدید زخمی ہوئے اور ان کے منہ اور جبڑے پر خون بھی دیکھا گیا، جیسا کہ وائرل ویڈیوز میں واضح ہے۔
رپورٹس کے مطابق رجب بٹ عدالت میں عبوری ضمانت کی مدت ختم ہونے کے سلسلے میں پیش ہوئے تھے۔ یہ کیس وکیل ریاض سولنگی کی جانب سے دائر کیا گیا تھا۔
رجب بٹ کے وکیل میاں علی اشفاق نے اس واقعے پر اپنے غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ ان کے مؤکل پر کراچی سٹی کورٹ کے احاطے میں کچھ وکلا نے بے رحمی سے حملہ کیا۔
مزید پڑھیں: یوٹیوبر رجب بٹ کا بگ برادر کون ہے؟
وکیل نے اپنے ’ایکس‘ اکاؤنٹ پر لکھاکہ انہوں نے متعدد بار رکنے کی درخواست کے باوجود انہیں پیٹنا جاری رکھا، اور اس رویے کو وکلا کی غیر پیشہ ورانہ حرکت قرار دیا۔ تاہم فی الحال رجب بٹ نے اس تشویشناک واقعے پر خود کوئی بیان نہیں دیا۔














