یوٹیوبر رجب بٹ کا بگ برادر کون ہے؟

جمعرات 11 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

یوٹیوبر ڈکی بھائی کی طرح رجب بٹ کے ساتھ بھی ایک ’بگ برادر‘ دیکھے جارہے ہیں جن کے بارے میں سب کو تجسس ہے کہ وہ آخر ہیں کون؟

معروف یوٹیوبر ڈکی بھائی نے اپنے حالیہ ولاگ میں کہا تھا کہ بااثر بڑے بھائی ہمیشہ پردے کے پیچھے کام کرتے ہیں اور سامنے نہیں آتے۔ تاہم گزشتہ کچھ روز سے ایک بڑے بھائی سوشل میڈیا کے 2 مشہور کریئیٹرز رجب بٹ اور ندیم نانی والا کے ساتھ دیکھے جا رہے ہیں۔ چاہے انہیں ایئرپورٹ سے لانا ہو، اسلام آباد کے ریڈ زون میں بغیر نمبر پلیٹ گاڑی چلانا ہو یا اسلام آباد ہائیکورٹ میں داخل ہونا ہو، ہر جگہ یہی بڑے بھائی موجود نظر آئے۔

یہ بھی پڑھیں: ڈکی بھائی کی طرح ’بگ برادر ‘کی مدد ملی؟ رجب بٹ بول اٹھے

ان بڑے بھائی کا نام ملک زمان نصیب ہے۔ ان کا تعلق لاہور سے ہے اور ان کا تعلق استحکام پاکستان پارٹی لاہور کے صدر ہیں۔ انہیں ٹک ٹاک پر تقریباً 2 لاکھ 25 ہزار فالوورز حاصل ہیں۔ ان کی ٹک ٹاک ویڈیوز اور فیس بک پیجز دیکھے جائیں تو وہ مختلف معروف کریئیٹرز کے ساتھ دکھائی دیتے ہیں۔

آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں جو بغیر نمبر پلیٹ گاڑی دیکھی گئی، یہی گاڑی 27 ستمبر 2025 کو لاہور میں ایک ریلی میں بھی موجود تھی اور 2 اکتوبر 2025 کو یہی گاڑی ان کے گھر سے نکلتی ہوئی بھی نظر آئی تھی۔ اس گاڑی کے اگلے حصے پر نمبر کی جگہ صرف سیگما درج تھا۔

اسلام آباد کا ریڈ زون انتہائی حساس علاقہ ہے جہاں وزیر اعظم ہاؤس، اعلیٰ عدالتیں، پارلیمنٹ ہاؤس اور کوثر بلاک جیسے اہم مقامات واقع ہیں۔ گزشتہ دنوں ایک عدالت کے افسر کے بیٹے کی گاڑی پر جعلی نمبر پلیٹ کا واقعہ سامنے آیا تھا جس میں 2 لڑکیاں کچلی گئی تھیں۔ اسی مقام پر ایک ہفتے بعد پھر ایک بغیر نمبر پلیٹ گاڑی کی آمد نے سوشل میڈیا پر سخت تنقید کو جنم دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: دوران حراست یوٹیوبر ڈکی بھائی کا سینڈوچ کون کھا گیا؟ نیا معمہ بن گیا

یہ سوال اٹھ رہا ہے کہ لاہور سے یہ گاڑی اسلام آباد کیسے پہنچی، اور اسلام آباد پہنچنے کے بعد ریڈ زون تک رسائی کیسے حاصل کی گئی۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے لیے یہ ایک بڑا سوال ہے، تاہم عام تاثر یہی ہے کہ ایسا کام صرف کوئی بڑا بھائی ہی کروا سکتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سپریم لیڈر کے خلاف کسی بھی حملے کو اعلان جنگ سمجھا جائےگا، ایرانی صدر نے خبردار کردیا

غزہ امن بورڈ میں شمولیت کے لیے ایک ارب ڈالر دینا ہوں گے، ٹرمپ انتظامیہ نے 60 ممالک کو چارٹر بھیج دیا

اسرائیلی وزیراعظم نے غزہ ایڈوائزری پینل کی تشکیل پر اعتراض اٹھا دیا

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے شامی صدر کا ٹیلیفونک رابطہ، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال

کراچی گل پلازہ آتشزدگی: صدر زرداری کی وزیراعلیٰ سندھ کو تمام وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت

ویڈیو

کراچی: گل پلازہ میں لگنے والی آگ پر دوسرے روز بھی قابو نہ پایا جا سکا، 6 افراد جاں بحق، عمارت کے کئی حصے منہدم

مردان جیل کے قیدی ہنر سیکھنے کے ساتھ ساتھ کمائی بھی کرنے لگے، مگر کیسے؟

کشمیری وازوان، ذائقوں کی روایت اور تاریخ

کالم / تجزیہ

منٹو کا ہم راہی

مصدق سے مادورو تک

یہ اظہارِ رائے نہیں، یہ سائبر وار ہے