آئی سی سی نے باکسنگ ڈے ٹیسٹ کی پچ کو غیر تسلی بخش قرار دے دیا

پیر 29 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے گئے باکسنگ ڈے ایشز ٹیسٹ کی پچ کو غیر تسلی بخش قرار دے دیا۔

یہ بھی پڑھیں: باکسنگ ڈے ٹیسٹ 2 روز میں ختم، کرکٹ آسٹریلیا کو کتنے کروڑ ڈالر کا نقصان ہوا؟

وہ میچ آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان صرف 2 دن میں ختم ہو گیا تھا۔ آئی سی سی کے میچ ریفری جیف کرو نے پچ کی درجہ بندی کرتے ہوئے ایم سی جی کو ایک ڈی میرٹ پوائنٹ بھی دے دیا ہے۔

آئی سی سی کے 4 درجوں پر مشتمل پچ ریٹنگ سسٹم کے تحت غیر تسلی بخش تیسرا درجہ ہے جو ایسی پچ کو ظاہر کرتا ہے جو بیٹ اور بال کے درمیان متوازن مقابلہ فراہم نہ کرے اور بولرز کو حد سے زیادہ فائدہ پہنچائے خواہ وہ سیم بولنگ ہو یا اسپن۔

واضح رہے کہ ایم سی جی کی پچ کو گزشتہ 3 باکسنگ ڈے ٹیسٹس میں بہت اچھی کی اعلیٰ ترین درجہ بندی ملی تھی۔

میچ ریفری جیف کرو کے مطابق ایم سی جی کی پچ بولرز کے حق میں حد سے زیادہ مددگار ثابت ہوئی۔

ان کا کہنا ہے کہ پہلے دن 20 وکٹیں گریں اور دوسرے دن 16 جبکہ کوئی بھی بلے باز نصف سنچری تک نہ پہنچ سکا جس کے باعث پچ کو گائیڈ لائنز کے مطابق غیر تسلی بخش قرار دیا گیا۔

مزید پڑھیے: باکسنگ ڈے ٹیسٹ، اسٹیڈیم میں تماشائیوں کی ریکارڈ تعداد، انگلینڈ کے باؤلرز چھا گئے

یہ جاری ایشز سیریز کا دوسرا ٹیسٹ تھا جو 2 دن میں ختم ہوا۔ پرتھ میں کھیلے گئے افتتاحی ٹیسٹ میں آسٹریلیا نے کامیابی حاصل کی تھی۔ آسٹریلیا نے ابتدائی 3 ٹیسٹ جیتے تاہم ایم سی جی میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

کرکٹ آسٹریلیا کے چیف آف کرکٹ جیمز آلساپ نے بیان میں کہا کہ ہم تیسرے اور چوتھےتیسرے اور چوتھے دن کے ٹکٹ رکھنے والے شائقین اور دنیا بھر کے کروڑوں کرکٹ فینز کے لیے مایوس ہیں کہ پچ ایم سی جی کی روایتی بیٹ اور بال کے توازن پر پورا نہ اتر سکی۔

انہوں نے ایم سی سی کے گراؤنڈ اسٹاف کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ پرامید ہیں کہ اگلے سال نیوزی لینڈ کے خلاف باکسنگ ڈے ٹیسٹ اور مارچ 2027 میں انگلینڈ کے خلاف 150ویں سالگرہ کے ٹیسٹ کے لیے معیاری پچز تیار کی جائیں گی۔

ٹیسٹ ختم ہونے کے ایک دن بعد ایم سی جی کے کیوریٹر میٹ پیج نے کہا کہ وہ پہلے دن 20 اور دوسرے دن مزید 16 وکٹیں گرتے دیکھ کر شدید صدمے میں تھے۔

انہوں نے پچ پر 10 ملی میٹر گھاس چھوڑنے کے فیصلے کا دفاع کیا جو آخری تین دنوں کے لیے متوقع شدید گرمی کے پیش نظر کیا گیا تھا۔

گزشتہ سیزن بھارت کے خلاف 7 ملی میٹر گھاس والی پچ پر میچ پانچویں دن کے اختتام تک گیا تھا۔

مزید پڑھیں: ایشز، چوتھا ٹیسٹ: انگلینڈ کی آسٹریلیا کو 15 سال بعد حیران کن شکست

صرف 2 دن میں ٹیسٹ ختم ہونے سے کرکٹ آسٹریلیا کو اندازاً ایک کروڑ آسٹریلوی ڈالر تک مالی نقصان کا سامنا ہو سکتا ہے جو افتتاحی ٹیسٹ کے نقصان کے علاوہ ہے۔

سوا صدی میں پہلی بار 2 ٹیسٹ میچز 2 دن میں ختم ہوئے

129 برس میں پہلی بار ایک ہی سیریز میں 2 ٹیسٹس کا 2 دن میں ختم ہونا، کرکٹ آسٹریلیا کے چیف ایگزیکٹو ٹوڈ گرین برگ کو اس بات پر غور کرنے پر مجبور کر گیا ہے کہ آیا کیوریٹرز کے فیصلوں میں گورننگ باڈی کا کردار بڑھایا جائے۔

یہ بھی پڑھیے: مختصر ٹیسٹ میچز کاروبار کے لیے نقصان دہ، کرکٹ آسٹریلیا کے سی ای او کا انتباہ

تاہم آسٹریلوی کوچ اینڈریو میکڈونلڈ نے کیوریٹر میٹ پیج کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ ہم مخصوص یا مرضی کے مطابق پچز بنانے کے حق میں نہیں۔

انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا کبھی اس راستے پر نہیں گیا اور نہ جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ بعض اوقات ایسا ہو جاتا ہے لیکن ہم میٹ پیج کے کام کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔

مزید پڑھیں: میچز کے دوران مے نوشی، انگلینڈ کے کرکٹرز مشکل میں پڑگئے

ان کا کہنا تھا کہ ایم سی جی نے طویل عرصے تک بیٹ اور بال کے درمیان اچھا توازن برقرار رکھا ہے اور ٹیم کو اپنی بیٹنگ کارکردگی کا بھی جائزہ لینا ہوگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

نائب چیئرمین سینیٹ کی سربراہی میں وفد امریکا کا دورہ کرے گا، مصروفیات کیا ہوں گی؟

ہمارا کام سیاسی جماعتوں سے بات کرنا نہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر نے واضح کردیا

مصنوعی ذہانت کا استعمال، ملازمین پر نئے نفسیاتی دباؤ کا خدشہ

16 سال کی عمر میں زبردستی شادی، ماڈل کا ملائیشین شہزادے کے خلاف خوفناک انکشاف

بنگلہ دیش بھارت سرحد پر ہلاکتوں کے خلاف ڈھاکا میں احتجاج کا اعلان

ویڈیو

خیبر پختونخوا میں دہشتگردوں کو سازگار ماحول میسر ہے، وزیراعلیٰ کا بیانیہ کھل کر سامنے آگیا، ڈی جی آئی ایس پی آر

مذاکرات صرف میڈیا کی زینت ہیں، کوئی حقیقی پیشرفت نہیں، وزیردفاع خواجہ آصف

ٹی20 سیریز: پاکستان کرکٹ ٹیم سری لنکا پہنچ گئی، شاندار روایتی استقبال

کالم / تجزیہ

وینزویلا کی’فتح‘ کے بعد، دنیا کا نقشہ کیا بنے گا؟

منو بھائی کیوں یاد آئے؟

ہم نے آج تک دہشتگردی کے خلاف جنگ کیوں نہیں جیتی؟