معروف یوٹیوبر رجب بٹ پر تشدد کے بعد وکیل نے ندیم نانی والا کو بھی دھمکی دے دی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔
وکیل نے ویڈیو بیان میں کہا کہ یہ اپنی حرکتوں سے باز نہیں آ رہے لگتا ہے اب رجب بٹ کے بعد ندیم نانی والا میڈیا کی سرخیوں میں آنا چاہتے ہیں تو ان کی مرضی آجائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سوفٹ ویئر اپڈیٹ کا معاملہ ہے تو ان کا بھی کر دیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ ان لوگوں کا اپنا فیصلہ ہے کہ وہ کس طرح بدلہ لیتے ہیں اس پر قانونی راستہ اختیار کرتے ہیں یا اپنی والدہ اور بہن کے ذریعے وی لاگ بنواتے ہیں۔
Law officer pic.twitter.com/WTPrQVcoJw
— Murtaza Ali Shah (@MurtazaViews) December 29, 2025
وکیل کے مطابق فریقِ مخالف جو بھی اقدام کرنا چاہے کر سکتا ہے ہم ہر قسم کی کارروائی کا سامنا کرنے کے لیے تیار ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز کراچی کی عدالت میں پیشی کے موقع پر وکلاکی بڑی تعداد نے معروف یوٹیوبر رجب بٹ کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا اور تشدد کرنے والے ایک وکیل نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ رجب بٹ خود کو بڑا شیر اور بہادر سمجھ رہا تھا لیکن آج اسے پتا لگ گیا ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: رجب بٹ کی پٹائی کے ساتھ ساتھ 3 لاکھ روپے چوری کا الزام، یوٹیوبر کے وکیل نے مزید کیا بتایا؟
انہوں نے کہاکہ رجب بٹ سمجھ رہا تھا کہ شاید وہ پنجاب میں ہے، اسے معلوم نہیں تھا کہ سندھ غیرت مند لوگوں کی دھرتی ہے اور یہاں کے لوگ بہادر ہیں۔ انہوں نے اپنے وکیل دوست بلال کھوکھر کا نام لیتے ہوئے کہاکہ ہم سب ان کو سلام پیش کرتے ہیں اور آج ہم نے رجب بٹ سے ان کا بدلہ لے لیا ہے۔














