رجب بٹ سے سندھ کے وزیر اوقاف کی ملاقات، یوٹیوبر کو کیا پیغام دیا؟

منگل 30 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سندھ کے صوبائی وزیر برائے اوقاف، مذہبی امور اور زکوٰۃ و عشر، سید ریاض حسین شاہ شیرازی نے معروف یوٹیوبر رجب بٹ پر ہونے والے حملے پر شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو کچھ بھی آپ کے ساتھ ہوا وہ پورے پاکستان نے دیکھا یہ بالکل مناسب نہیں تھا۔

وزیر نے کہا کہ ہماری سندھ کی دھرتی صوفیوں کی سرزمین ہے جو بھائی چارے اور امن کا درس دیتی ہے۔ آپ کے ساتھ جو زیادتی ہوئی اس کی ہم سختی سے مذمت کرتے ہیں اور یقین دلاتے ہیں کہ آپ کو انصاف فراہم کیا جائے گا۔

اس موقع پر رجب بٹ اور ندیم نانی والا کو سندھی اجرک بھی پیش کی گئی، جس پر وزیر نے کہا کہ یہ ہماری مہمان نوازی کا جذبہ ہے اور سندھ میں کوئی بھی نہیں چاہے گا کہ کسی کے ساتھ زیادتی ہو۔

اس سے قبل وزیر داخلہ سندھ ضیا لنجار نے سٹی کورٹ کراچی میں یوٹیوبر رجب بٹ پر حملے کے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ رجب بٹ پر تشدد کے معاملے پر چیف جسٹس سے بات کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: رجب بٹ کی پٹائی کے ساتھ ساتھ 3 لاکھ روپے چوری کا الزام، یوٹیوبر کے وکیل نے مزید کیا بتایا؟

ضیا لنجار نے مزید کہا کہ عدالت میں جو ہوا ہے وہ وکیل کا کام نہیں ہے، وہاں کورٹ پولیس موجود تھی۔ کورٹ پولیس ملزمان کو پیش کرنے اور لے جانے کے لیے ہوتی ہے۔ یوٹیوبر پر حملے پر افسوس ہوا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز کراچی کی عدالت میں پیشی کے موقع پر وکلاکی بڑی تعداد نے معروف یوٹیوبر رجب بٹ کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا اور تشدد کرنے والے ایک وکیل نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ رجب بٹ خود کو بڑا شیر اور بہادر سمجھ رہا تھا لیکن آج اسے پتا لگ گیا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: یوٹیوبر رجب بٹ کے بعد اب ندیم نانی والے خطرے میں، وکیل نے کیا دھمکی دے دی؟

انہوں نے کہاکہ رجب بٹ سمجھ رہا تھا کہ شاید وہ پنجاب میں ہے، اسے معلوم نہیں تھا کہ سندھ غیرت مند لوگوں کی دھرتی ہے اور یہاں کے لوگ بہادر ہیں۔ انہوں نے اپنے وکیل دوست بلال کھوکھر کا نام لیتے ہوئے کہاکہ ہم سب ان کو سلام پیش کرتے ہیں اور آج ہم نے رجب بٹ سے ان کا بدلہ لے لیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وینیزویلا پر امریکی حملے کے بعد ’جیک رائن‘ سیریز کا کلپ کیوں وائرل ہوا؟

ریٹائرمنٹ کے بعد لیونل میسی کیا کرنا پسند کریں گے؟ فٹبالر نے خود بتادیا

پی ٹی آئی کا 8 فروری کو کوئی شو نہیں ہوگا، یہ پہیہ جام ہڑتال کی صلاحیت نہیں رکھتے، رانا ثنااللہ

پنجاب میں دھند کا راج برقرار، مختلف موٹرویز بند

امریکا کے بغیر روس اور چین کو نیٹو کا کوئی خوف نہیں، ڈونلڈ ٹرمپ

ویڈیو

خیبرپختونخوا میں گورنر راج، کیا سہیل آفریدی کی چھٹی کا فیصلہ ہوگیا؟

تبدیلی ایک دو روز کے دھرنے سے نہیں آتی، ہر گلی محلے میں عوام کو متحرک کریں گے، سلمان اکرم راجا

کراچی میں منفرد  ڈاگ شو کا انعقاد

کالم / تجزیہ

امریکا تیل نہیں ایران اور چین کے پیچھے وینزویلا پہنچا

وینزویلا کی’فتح‘ کے بعد، دنیا کا نقشہ کیا بنے گا؟

منو بھائی کیوں یاد آئے؟