پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) نے اعلان کیا ہے کہ وہ 29 مارچ 2026 سے اسلام آباد سے لندن کے لیے ہفتہ وار 4 پروازیں آپریٹ کرے گا۔
پروازیں لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ کے جدید ترین ٹرمینل 4 سے روانہ ہوں گی اور یہ 6 سال کے طویل وقفے کے بعد دوبارہ شروع کی جا رہی ہیں۔
مزید پڑھیں: پی آئی اے کی کامیاب نجکاری کے لیے کوششیں کرنے والے وزرا، حکام کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، وزیراعظم
پی آئی اے کے مطابق لندن اس کا سب سے پہلا اور انتہائی پرکشش بین الاقوامی روٹ ہے، اور ایئرلائن پہلے ہی مانچسٹر کے لیے ہفتہ وار 3 پروازیں آپریٹ کر رہی ہے۔
پی آئی اے کے ترجمان نے کہا کہ برطانوی آپریشن میں یہ اضافہ مسافروں کی سہولت اور عالمی نیٹ ورک کی مضبوطی کے لیے کیا گیا ہے۔














