بالی ووڈ اسٹار سلمان خان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں انہیں میزبان اور گھریلو شیف کے روپ میں دیکھا جا سکتا ہے، جہاں وہ اپنی 60ویں سالگرہ کے موقع پر قریبی دوستوں کے لیے بھيل پوری تیار کر رہے ہیں۔
ویڈیو میں سلمان خان مہارت کے ساتھ اس مقبول اسٹریٹ اسنیک کو تیار کرتے نظر آتے ہیں۔ وہ کٹی ہوئی ہری مرچیں، پانی پوری، اُبلے آلو اور چنے، کٹے ہوئے ٹماٹر اور پیاز مکس کرتے ہیں پھر آمیزے کو اچھی طرح ہلا کر تازہ بھيل پوری پیش کرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سلمان خان کی 60ویں سالگرہ پر کھلے عام موٹرسائیکل پر سیر، ویڈیو وائرل
یہ خصوصی پلیٹ اداکار رتیش دیش مکھ کے لیے تیار کی گئی تھی جو محبت سے اس ڈش کو ’بھاؤچی بھيل‘ کہتے ہیں اور ان کے دیگر ساتھی اس لمحے سے لطف اندوز ہوتے نظر آتے ہیں۔
View this post on Instagram
سوشل میڈیا پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اداکارہ جنیلیا نے سلمان کی مہمان نوازی اور گرمجوشی کی تعریف کی۔ انہوں نے لکھا کہ اس اداکار جیسا کوئی نہیں جو مہمانوں کو خاص محسوس کرانے کے لیے خود آگے بڑھ کر ان کے لیے پسندیدہ گھریلو اسنیک تیار کرتا ہے۔
صارفین بھی اس پر دلچسپ تبصرے کرتے نظر آئے۔ کئی لوگوں نے اسے سب سے مہنگی بھيل پوری قرار دیا تو کچھ نے مذاقاً کہا کہ ایک پلیٹ کی قیمت کروڑوں میں ہوگی۔ بہت سے مداحوں نے سلمان کی سادگی اور دلکشی کو سراہا اور اس لمحے کو خوشگوار اور دل کو چھو لینے والا قرار دیا۔














