وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کے اجلاس میں انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے لیے انعامی رقم کی منظوری دے دی گئی۔
مزید پڑھیں: انڈر 19 سہ فریقی ون ڈے سیریز: پاکستان اور زمبابوے کے درمیان میچ بارش کے باعث ختم کردیا گیا
وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب کی صدارت میں کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کا اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس میں وفاقی وزرا، معاونین خصوصی اور اعلیٰ سرکاری حکام نے شرکت کی۔
اجلاس کے دوران ای سی سی نے پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے لیے انعامی رقم کی منظوری دی، جس نے حال ہی میں ایشیا کپ کے فائنل میں بھارت کو شاندار 191 رنز سے شکست دی۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ نوجوان کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی قومی وقار کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔
مزید پڑھیں: ’آپ کی کامیابی قوم کے لیے باعث فخر ہے‘، فیلڈ مارشل عاصم منیر سے انڈر 19 ایشیا کپ کی فاتح ٹیم کی ملاقات
واضح رہے کہ وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے ہر کھلاڑی کے لیے ایک ایک کروڑ روپے انعام کا اعلان کیا۔
وزیراعظم نے ٹیم کے ساتھ جانے والے اسٹاف کے لیے بھی 25،25 لاکھ روپے کا اعلان کیا تھا۔














