’آپ کی کامیابی قوم کے لیے باعث فخر ہے‘، فیلڈ مارشل عاصم منیر سے انڈر 19 ایشیا کپ کی فاتح ٹیم کی ملاقات

پیر 22 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چیف آف ڈیفنس فورسز، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے انڈر 19 ایشیا کپ کی فاتح ٹیم نے ملاقات کی ہے، جس میں فیلڈ مارشل نے کھلاڑیوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ یہ کامیابی قوم کے لیے فخر کا باعث ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جی ایچ کیو راولپنڈی میں ہونے والی ملاقات میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے ٹیم کے کھلاڑیوں، مینجمنٹ اور متعلقہ حکام کو ایشیا کپ جیتنے پر دلی مبارکباد دی۔

مزید پڑھیں: چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے انڈر 19 ایشیا کپ کے ہیرو سمیر منہاس کو بڑی خوشخبری سنادی

انہوں نے ٹیم کے ڈسپلن، ٹیم ورک اور جرات مندی کی تعریف کی اور کہا کہ یہ کامیابی قوم کے لیے فخر کا باعث ہے۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے نوجوان کھلاڑیوں کی محنت اور لگن کو سراہا اور کہاکہ یہ کارنامہ پاکستان کے نوجوانوں کی صلاحیت اور ٹیلنٹ کی عکاسی کرتا ہے۔

انہوں نے کھلاڑیوں کو حوصلہ دیا کہ وہ بہترین کارکردگی جاری رکھیں، پیشہ ورانہ معیار بلند رکھیں اور میدان کے اندر اور باہر ملک کے سفیر بنیں۔

انہوں نے مزید کہاکہ پاکستان کے نوجوان ملک کے مستقبل کی بنیاد ہیں، جن کی توانائی، صلاحیت اور کردار قوم کی ترقی اور عالمی مقام کی تشکیل میں اہم کردار ادا کریں گے۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے نوجوانوں کو مختلف شعبوں میں نمایاں کرنے اور قومی ترقی میں مثبت کردار ادا کرنے کے لیے نظم و ضبط، ایمانداری اور لگن کے ساتھ آگے بڑھنے کی ضرورت پر زور دیا۔

مزید پڑھیں: کرکٹ میں سپورٹس مین اسپرٹ ضروری ہے، بھارتی ٹیم کا رویہ غیر اخلاقی تھا، سرفراز احمد

اس موقع پر انڈر 19 ٹیم کے کھلاڑیوں نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا شکریہ ادا کیا اور کہاکہ ان کی حوصلہ افزائی اور حمایت ان کے لیے خوشی کا باعث ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

7 افراد قتل کیس: پیپلز پارٹی کے رہنما محمد اسماعیل کی ضمانت منظور،رہائی کا حکم

بھاری سپر ٹیکس سرمایہ کاری کی راہ میں رکاوٹ ہے، نجی کمپنیوں کا عدالت میں مؤقف

جائز حقوق اور مفادات کا تحفظ یقینی بنائیں گے، چین کا امریکا کی جانب سے ٹیرف کی دھمکی پر ردعمل

درختوں کی کٹائی نہیں، منظم شجرکاری ہو رہی ہے، طلال چوہدری کا قومی اسمبلی میں بیان

اسٹاک ایکسچینج ایک بار پھر منفی زون میں، انڈیکس میں 600 پوائنٹس کی کمی

ویڈیو

اسلام آباد گیس لیکج حادثہ، ‘میرا سب ختم ہوگیا، گھر واپس کیسے جائیں گے’

اسلام آباد کی سردی میں سوپ کے لیے لمبی قطاریں، اس میں خاص کیا ہے؟

سانحہ 9 مئی: سہیل آفریدی کی موجودگی ثابت، ایف آئی آر میں نامزد نہ کیا گیا تو عدالت سے رجوع کریں گے، وکیل ریڈیو پاکستان

کالم / تجزیہ

امریکی یلغار: تصویر کے 3 رخ

وزیر اعلیٰ ہو تو سہیل آفریدی جیسا

ہیرا ایک ہی ہے