پاکستانی یوٹیوبر اور ڈیجیٹل کریئیٹر رجب بٹ ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئے ہیں جب کراچی کی عدالت میں پیشی کے موقع پر وکلاکی بڑی تعداد نے انہیں شدید تشدد کا نشانہ بنایا۔
ان دنوں یوٹیوبر کراچی میں موجود ہیں جہاں انہوں نے کامیڈین و یوٹیوبر نادر علی کو ایک انٹرویو دیا۔ اس انٹرویو کے دوران رجب بٹ اور ان کے قریبی دوست ندیم نانی والا نے انکشاف کیا کہ رجب بٹ نے محض ڈیڑھ ماہ کے دوران ٹک ٹاک لائیو کے ذریعے غیر معمولی آمدن حاصل کی۔
یہ بھی پڑھیں: رجب بٹ کی پٹائی کے ساتھ ساتھ 3 لاکھ روپے چوری کا الزام، یوٹیوبر کے وکیل نے مزید کیا بتایا؟
رجب بٹ نے کہا کہ ’بیرون ملک جانے کی وجہ سے میری آمدنی میں کمی نہیں آئی۔ ایک یا دو کروڑ کا نقصان برداشت کرنا کوئی مسئلہ نہیں تھا۔ میں یوٹیوب پر زیادہ فعال نہیں تھا اسی لیے میری ویورشپ جو 20 لاکھ کے قریب ہوتی تھی وہ کم ہو گئی کیونکہ میں خود چینل میں شامل نہیں تھا‘۔
ان کا کہنا تھا کہ ’میرے دوست میرا چینل سنبھال رہے تھے اور میں صرف تھوڑی دیر کے لیے نظر آتا تھا۔ مجھے معلوم تھا کہ جب میں واپس آؤں گا تو ناظرین بھی واپس آ جائیں گے۔ اب میری ویورشپ واپس آ چکی ہے۔ ان برسوں میں مجھے تقریباً ڈھائی کروڑ روپے کا نقصان برداشت کرنا پڑا‘۔
اس دوران ندیم نانی والا نے کہا کہ رجب بٹ نے یوٹیوب نہیں کیا لیکن ان مہینوں میں وہ روزانہ ٹک ٹاک لائیو آتے تھے۔ ان کے مطابق رجب بٹ نے ٹک ٹاک لائیو سے اتنی ہی کمائی کی جتنی ڈکی نے چوہدری سرفراز کو بائنانس کے ذریعے دی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: یوٹیوبر رجب بٹ کے بعد اب ندیم نانی والے خطرے میں، وکیل نے کیا دھمکی دے دی؟
رجب بٹ نے مزید کہا کہ انہوں نے یہ سب اپنے روزمرہ اخراجات پورے کرنے کے لیے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ روزانہ 2 سے 3 گھنٹے ٹک ٹاک لائیو آتے تھے اور اس مختصر مدت میں انہوں نے اتنی آمدنی حاصل کی جتنی عام طور پر وہ 6 ماہ میں یوٹیوب سے کماتے ہیں۔ ان کے مطابق ڈیجیٹل پلیٹ فارمز سے کمائی کے لیے صحیح حکمتِ عملی جاننا بے حد ضروری ہے۔














