دنیا کے مختلف علاقوں میں سالِ نو کا رنگا رنگ آغاز، آتش بازی کا مظاہرہ

بدھ 31 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

دنیا میں سال 2026 کا باقاعدہ آغاز سب سے پہلے نیوزی لینڈ اور اس کے بعد سڈنی سے ہوا جہاں شاندار آتشبازی اور روشنیوں کے دلکش مناظر کے ساتھ نئے سال کا استقبال کیا گیا۔

تاحال نیوزی لینڈ، آسٹریلیا، جاپان اور جنوبی کوریا میں سال نو کا باقاعدہ آغاز ہوچکا ہے۔ پاکستانی وقت کے مطابق سہ پہر 4 بجے جب گھڑی نے 12 کا ہندسہ چھوا تو آکلینڈ کے معروف سکائی ٹاور سے رنگا رنگ آتشبازی کا آغاز ہوا جس نے آسمان کو روشن کر دیا۔

سال نو کی خوشیوں میں شریک ہونے کے لیے شہریوں کی بڑی تعداد سکائی ٹاور اور اطراف کے علاقوں میں جمع تھی۔

کاؤنٹ ڈاؤن کے بعد جیسے ہی نیا سال شروع ہوا، سکائی ٹاور روشنیوں سے جگمگا اٹھا اور آتشبازی کے ساتھ شاندار لائٹ شو پیش کیا گیا۔

اس موقع پر شہر کے مختلف حصوں کو برقی قمقموں سے سجایا گیا جبکہ موسیقی اور تفریحی تقریبات نے جشن کو مزید یادگار بنا دیا۔

نیوزی لینڈ کے بعد آسٹریلیا میں سال نو کا آغاز ہوا جہاں شہریوں نے جوش و خروش کے ساتھ نئے سال کو خوش آمدید کہا۔ سڈنی ہاربر پر بھی شاندار آتشبازی کے انتظامات کیے گئے تھے جو جشن کا مرکز بنی۔

عالمی ٹائم زون کے مطابق نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے بعد جاپان، جنوبی کوریا اور انڈونیشیا میں نیا سال شروع ہوگا، اس کے بعد جنوبی ایشیا، روس، یورپی ممالک اور بالآخر امریکہ میں سال نو کی تقریبات منعقد کی جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیے: کراچی میں سال نو کے موقع پر ڈبل سواری اور ہوائی فائرنگ پر پابندی

نیویارک کے ٹائمز اسکوائر، ہانگ کانگ کے وکٹوریا ہاربر، لندن اور تھائی لینڈ کے آئیکون سیام سمیت دنیا کے کئی بڑے شہروں میں آتشبازی اور تقریبات کا اہتمام کیا گیا ہے۔

 بیجنگ کے قریب عظیم دیوارِ چین کے جو یونگ پاس پر جشن اور ڈرم پرفارمنس کا اہتمام کیا گیا۔ خوشی منانے والے افراد نے سر پر خصوصی ٹوپیاں پہن رکھی تھیں اور ہاتھوں میں بورڈز لہرا رہے تھے جن پر 2026 اور گھوڑے کا نشان نقش تھا۔

برفیلی کیف میں یوکرینی شہری نئے سال کا استقبال امن کی امید کے ساتھ کرنے کی تیاری کر رہے تھے، حالانکہ کئی افراد نے افسوس کا اظہار کیا کہ روس کے ساتھ تقریباً چار سال کے تصادم کے بعد بھی امن اب تک دور دکھائی دیتا ہے۔

مزید پڑھیں: نیا سال دنیا میں سب سے پہلے کہاں شروع ہوتا ہے؟

ادھر متحدہ عرب امارات میں بھی سال نو کے استقبال کی تیاریاں عروج پر ہیں۔ دبئی میں برج خلیفہ پر آتشبازی اور لیزر شو پیش کیا جائے گا، جبکہ شہریوں کو ٹریفک کی صورتحال سے بچنے کے لیے پبلک ٹرانسپورٹ استعمال کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔ فیسٹیول سٹی، پام جمیرا اور

دبئی کے ولی عہد شیخ حمدان بن محمد بن رشید آل مکتوم نے ملک کی قیادت اور عوام کو نئے سال کی خوشیوں کی مبارکباد دی اور کہا:
‘ہماری کامیابیوں کی بنیاد پر ہم آگے بڑھتے ہیں تاکہ آنے والی نسلوں کے لیے روشن مستقبل تشکیل دے سکیں۔’

اٹلانٹس سمیت دبئی کے مختلف مقامات پر بھی آتشبازی ہوگی، جبکہ ابوظہبی اور راس الخیمہ میں بھی جشن کی تیاریاں مکمل کی جا رہی ہیں۔

پاکستان کے مختلف شہروں میں بھی نئے سال کو خوش آمدید کہنے کے لیے رنگا رنگ تیاریاں کی گئی ہیں، جبکہ پولیس نے وارننگ جاری کی ہے کہ قانون کی خلاف ورزی کرنے پر کارروائی عمل لائی جائےگی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وینیزویلا پر امریکی حملے کے بعد ’جیک رائن‘ سیریز کا کلپ کیوں وائرل ہوا؟

ریٹائرمنٹ کے بعد لیونل میسی کیا کرنا پسند کریں گے؟ فٹبالر نے خود بتادیا

پی ٹی آئی کا 8 فروری کو کوئی شو نہیں ہوگا، یہ پہیہ جام ہڑتال کی صلاحیت نہیں رکھتے، رانا ثنااللہ

پنجاب میں دھند کا راج برقرار، مختلف موٹرویز بند

امریکا کے بغیر روس اور چین کو نیٹو کا کوئی خوف نہیں، ڈونلڈ ٹرمپ

ویڈیو

خیبرپختونخوا میں گورنر راج، کیا سہیل آفریدی کی چھٹی کا فیصلہ ہوگیا؟

تبدیلی ایک دو روز کے دھرنے سے نہیں آتی، ہر گلی محلے میں عوام کو متحرک کریں گے، سلمان اکرم راجا

کراچی میں منفرد  ڈاگ شو کا انعقاد

کالم / تجزیہ

امریکا تیل نہیں ایران اور چین کے پیچھے وینزویلا پہنچا

وینزویلا کی’فتح‘ کے بعد، دنیا کا نقشہ کیا بنے گا؟

منو بھائی کیوں یاد آئے؟