پاکستان کے مختلف شہروں میں نیو ایئر نائٹ منانے کی تیاریاں مکمل، کہاں پر کیا ہو رہا ہے؟

بدھ 31 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ہر سال نیو ایئر نائٹ کے موقعے پر دنیا بھر میں رنگ و نور کا سیلاب امڈ آتا ہے اور لوگ نئے سال کا پرتپاک استقبال کرتے دکھائی دیتے ہیں۔ سال 2026 کا آغاز نیوزی لینڈ سے ہو چکا ہے، جس کے بعد اب پاکستان میں بھی نئے سال کو خوش آمدید کہنے کی تیاریاں مکمل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سال 2026 کا نیوزی لینڈ سے رنگا رنگ آغاز، آتش بازی کا مظاہرہ

آسٹریلیا کے سڈنی ہاربر پر دنیا کی سب سے بڑی آتش بازی آسمان کو روشن کر دیتی ہے جبکہ دبئی میں بھی برج خلیفہ پر لیزر شو اور چراغاں دیکھنے کے لیے لاکھوں سیاحوں کا ہجوم امڈ آتا ہے۔

لندن میں بگ بین کی گونج کے ساتھ نئے سال کا خیرمقدم کیا جاتا ہے اور نیویارک بھی پیچھے نہیں رہتا اس کے ٹائمز اسکوائر پر روایتی ‘بال ڈراپ’ کی تقریب شہریوں کا جوش و خروش بڑھا دیتی ہے۔

دنیا کے دیگر ممالک کی طرح پاکستان میں بھی نیو ائیر نائٹ منانے کا رواج ہر سال بڑھتا جا رہا ہے۔ جہاں بڑے ہوٹلز، شاپنگ مالز اور ہاؤسنگ سوساٹیز کی جانب سے تقریبات رکھی جاتی ہیں وہیں حکومت اور ضلعی انتظامیہ بھی شہریوں کی تفریح کے لیے جشن کا سامان کرتی ہیں۔

ہر سال کی طرح اس سال بھی پاکستان میں نیو ائیر نائٹ منائی جائے۔ اس حوالے سے ہم نے پاکستان کے مختلف شہروں میں موجود وی نیوز کے رپورٹرز سے بات کی ہے۔

لاہور

لاہور سے وی نیوز کے رپورٹر عارف ملک نے کہا کہ لاہوری نئے سال کو دھوم دھام سے مناتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس بار بھی شہریوں اور حکومت کی جانب سے متعدد تقریبات کا انتظام کیا گیا ہے اور مختلف مقامات پر لائیو میوزک، فائر ورکس، فیملی فیسٹیولز اور خصوصی پارٹیز کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بھی انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ لبرٹی چوک پر شاندار آتش بازی کا اہتمام کیا جائے۔

مزید پڑھیے: اسلام آباد میں نیو ایئر نائٹ پر ٹریفک پلان جاری، 350 سے زائد افسران تعینات

عارف ملک کے مطابق شہر کے مشہور کئی ہوٹلز اور ریسٹورنٹس نے خصوصی پروگرام ترتیب دیے ہیں۔ پرل کانٹینینٹل لاہور میں مارکو پولو کی جانب سے ایک شاندار نیو ایئر ایو پارٹی کا اہتمام کیا جائے گا جبکہ بحریہ ٹاؤن لاہور میں گرین لینڈ فارم ہاؤس پر ایک بڑا فیملی فیسٹیول منعقد ہوگا۔

کراچی

کراچی میں نیو ایئر نائٹ کے حوالے وی نیوز کے رپورٹر وقاص خان نے بتایا کہ کراچی میں نئی سال کی آمد پر شہریوں کی جانب سے آتش بازی، ہوائی فائرنگ اور نوجوان لڑکوں کی جانب سے بغیر سائلنسر والی موٹر سائیکلز چلائی جاتی ہیں۔ علاوہ ازیں کچھ لوگ تفریحی مقامات جیسے کہ سی ویو، مزار قائد اور پارکس میں جا کر لطف اندوز ہوتے ہیں۔

مزید پڑھیں: نیو ایئر پر فائرنگ کرنے والوں کے لیے پشاور پولیس کا واضح اعلان، سزا بھی بتادی

وقاص خان کے مطابق گزشتہ 2،3 سالوں سے گورنر ہاؤس کراچی میں بھی بڑے پیمانے پر آتش بازی اور جشن کا انعقاد کیا جاتا ہے۔

پشاور

پشاور سے وی نیوز کے رپورٹر سراج الدین کے مطابق پشاور میں نیو ایئر نائٹ پر ہوائی فائزنگ بہت زیادہ ہوتی ہے جبکہ مختلف جگہیں جیسے کہ چوراہے، مارکیٹس اور دوسرے اہم عوامی مقامات پر شہریوں کی جانب سے آتش بازی کا زبرست نظارہ دیکھنے کو ملتا ہے۔ اسی طرح ہاؤسنگ سوسائٹیز میں قوالی نائٹ کا اہتمام بھی ہوتا ہے۔

سراج الدین کے مطابق پشاور میں نیو ائیر نائٹ پر ہوائی فائرنگ بہت زیادہ ہوتی ہے جبکہ منچلے نوجوان موٹر سائیکلوں پر شہر بھر کا طواف اور شور و غل بھی کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پولیس نے ہر بار کی طرح اس نیو ایئر نائٹ پر بھی غیر قانونی حرکات پر پابندی لگائی ہے مگر اکثر پولیس اس حوالے سے ناکام نظر آتی ہے۔

کوئٹہ

کوئٹہ سے وی نیوز کے رپورٹر غالب نہاد کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ کوئٹہ کے روایت پسند لوگ نیو ائیر نائٹ پر کچھ زیادہ پرجوش نہیں ہوتے۔

البتہ کوئٹہ کی کچھ مارکیٹوں میں ہلکا پھلکا جشن منا لیا جاتا ہے۔

گوجرانوالہ

پہلوانوں کے شہر گوجرانوالہ سے صحافی ذیشان کھوکھر کا کہنا ہے کہ شہر بھر میں نیو ائیر نائٹ بہت ہی جوش و خروش سے منائی جاتی ہے۔

وہ کہتے ہیں کہ شہری ڈھول تاپ بانسری پر رقص و دھمال کر کے دسمبر کی آخری سرد رات کو ماحول گرم کرکے لطف اندوز ہوتے ہیں۔

مظفرآباد

مظفرآباد سے صحافی ثاقب علی نے اس حوالے سے بتایا کہ آزاد کشمیر میں سرکاری سطح پر نیو ایئر نائٹ کا کوئی باقاعدہ ایونٹ منعقد نہیں کیا جاتا البتہ شہر کے نوجوان اپنے طور پر چھوٹے چھوٹے گروپس کی صورت میں دریائے نیلم کے پل کے قریب یا دیگر کھلے مقامات پر جمع ہو جاتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: نیو ایئر نائٹ پر پنجاب بھر میں فول پروف سکیورٹی، 25 ہزار سے زائد پولیس اہلکار تعینات

انہوں نے کہا کہ کہ ان مقامات پر محدود آتش بازی کی جاتی ہے اور ایک دوسرے کو نئے سال کی مبارک باد دے کر خوشی کا اظہار کیا جاتا ہے۔

ثاقب علی نے مزید کہا کہ یہ تقریبات غیر رسمی ہوتی ہیں مگر ان میں شہر کے نوجوانوں کی توانائی، امید اور نئے سال کے لیے بہتر کل کی خواہش صاف جھلکتی ہے۔

گلگت بلتستان

گلگت بلتستان کے سینیئر صحافی گلگت شبیر میر نے کہا کہ یہاں نیو ایئر نائٹ کسی بڑے جشن کی صورت میں نہیں منائی جاتی کیوں کہ شدید سردی، طویل لوڈشیڈنگ اور مجموعی طور پر محدود سماجی سرگرمیوں کی وجہ سے زیادہ تر لوگ گھروں تک محدود رہتے ہیں۔

مزید پڑھیں: برطانیہ: برفباری کی پیشگوئی نے نیو ایئر تقریبات پر پانی پھیر دیا

شبیر میر نے کہا کہ البتہ اس سب کے باوجود کچھ لوگ اپنی سطح پر اسے یادگار بنانے کی کوشش کرتے ہیں اور نوجوانوں کی محدود محفلیں، دوستوں کے ساتھ گھروں میں بیٹھک، چائے یا کافی پر گفتگو اور سوشل میڈیا پر ایک دوسرے کو نئے سال کی مبارکباد دینا عام ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

طالبان لیڈر کا نیا فرمان: سزائے موت کا دائرہ وسیع، خواتین پر مزید پابندیاں عائد کردی گئیں

لاہور کے رمضان بازار، کیا اشیائے خورونوش واقعی ہول سیل ریٹ پر فروخت ہو رہی ہیں؟

کم عمر بچوں کا انٹرنیٹ کا غلط استعمال روکنے کے لیے حکومت کیا کررہی ہے؟

کاش! پاکستانی کپتان نے عمران خان کے یہ مشورے مانے ہوتے 

پی ٹی آئی میں اختلافات: وزیراعلیٰ سہیل آفریدی اور علی امین گنڈاپور آمنے سامنے، وجہ کیا ہے؟

ویڈیو

لاہور کے رمضان بازار، کیا اشیائے خورونوش واقعی ہول سیل ریٹ پر فروخت ہو رہی ہیں؟

آپریشن غضب للحق: افغان طالبان کے 133 کارندے ہلاک، فضائی حملوں اور زمینی کارروائیوں میں بڑے اہداف تباہ

بہن بھائیوں میں حسد کیوں پیدا ہوتا ہے، حضرت یوسفؑ کی کہانی ہمیں کیا سبق سکھاتی ہے؟

کالم / تجزیہ

کاش! پاکستانی کپتان نے عمران خان کے یہ مشورے مانے ہوتے 

مشرق وسطیٰ اور بائبل کا ٹچ

یہ اگر مگر کا سلسلہ کب ختم ہوگا؟