برطانیہ: برفباری کی پیشگوئی نے نیو ایئر تقریبات پر پانی پھیر دیا

بدھ 1 جنوری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

برطانیہ میں تیز ہواؤں، طوفانی بارشوں اور برفباری کی پیشگوئی کے پیش نظر نئے سال کے استقبال کے لیے منعقد ہونے والی تقریبات منسوخ کردی گئیں۔

بی بی سی کے مطابق میٹ آفس نے برطانیہ کے زیادہ تر حصوں میں بدھ تک سخت موسمی صورتحال کے حوالے سے وارننگ جاری کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سال 2024 میں کتنے افراد پیدا ہوئے، یکم جنوری 2025 کو دنیا کی آبادی کتنی ہوجائے گی؟

میٹ آفس نے خبردار کیا ہے کہ انگلینڈ اور شمالی آئرلینڈ کے کچھ حصوں میں 70 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے بھی تیز ہوائیں چل سکتی ہیں جس کی وجہ سے ٹرانسپورٹ کا نظام شدید متاثر ہوسکتا ہے۔

واضح رہے کہ ایڈنبرا میں عوامی حفاظت کے پیش نظر سال کے اختتام کے حوالے سے تقریبات کو پہلے ہی منسوخ کر دیا گیا ہے جب کہ شمالی یارکشائر میں بلیک پول میں نیو کیسل، آئل آف وائٹ اینڈ رپن میں آتش بازی بھی منسوخ کردی گئی۔

اسٹریٹ پارٹی اور آتش بازی دیکھنے کے لیے ایڈنبرا کا سفر کرنے والے افراد سے سال کے اختتام کے حوالے سے منفرد تقریب کے منتظمین نے عالمی سیاحوں سے معذرت کرلی ہے۔

علاوہ ازیں وسطی، جنوبی اسکاٹ لینڈ اور شمالی انگلینڈ کے کچھ حصوں میں بھی تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

مزید پڑھیے: پاکستان میں سال نو کا رنگا رنگ آغاز، جگہ جگہ تقریبات، آتش بازی کا بھرپور مظاہرہ

دریں اثنا لندن کے میئر کے ترجمان نے کہا کہ موسم کے بارے میں خدشات کے باوجود دارالحکومت میں آتش بازی کا مظاہرہ ہو گا۔

مانچسٹر میں بھی تقریبات بھی منصوبے کے مطابق منعقد کی جائیں گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم