اسلام آباد پولیس کے نیو ایئر نائٹ پر فول پروف سکیورٹی انتظامات، 3500 اہلکار تعینات

بدھ 31 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے کہا ہے کہ نیو ائیر نائٹ کے موقعے پر وفاقی دارالحکومت میں فول پروف سکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں تاکہ شہری پرامن اور محفوظ ماحول میں نئے سال کی خوشیاں منا سکیں۔

سید علی ناصر رضوی کے مطابق اسلام آباد پولیس کے 3500 اہلکار جبکہ ٹریفک مینجمنٹ کے لیے 350 ٹریفک افسران تعینات کیے گئے ہیں۔

ہلڑبازی، ون وہیلنگ و ہوائی فائرنگ ناقابل قبول

آئی جی اسلام آباد نے بتایا کہ شہر میں خصوصی سیکیورٹی دستے اور کوئیک ریسپانس فورس بھی تعینات ہوگی جبکہ ہلڑ بازی، ون ویلنگ، اسکڈنگ، ہراسمنٹ، ہوائی فائرنگ اور آتش بازی کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت سخت کریک ڈاؤن کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ قانون ہاتھ میں لینے والے عناصر کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔

’مہذب شہری ہونے کا ثبوت دیں‘

آئی جی اسلام آباد نے والدین سے اپیل کی کہ وہ اپنے بچوں کو کسی بھی غیر قانونی سرگرمی سے دور رکھیں اور شہریوں پر زور دیا کہ خوشیاں ضرور منائیں مگر قانون کے دائرے میں رہ کر مہذب شہری ہونے کا ثبوت دیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد پولیس شہر میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے ہمہ وقت موجود رہے گی۔

اہم مقامات پر سخت چیکنگ

دوسری جانب ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد قاضی علی رضا اور چیف ٹریفک آفیسر حمزہ ہمایوں کی زیر صدارت نیو ائیر نائٹ کے حوالے سے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا، جس میں زونل ایس پیز، ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز اور ٹریفک افسران نے شرکت کی۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ نیو ایئر نائٹ کے موقع پر شہر کے داخلی و خارجی راستوں سمیت اندرون شہر سخت چیکنگ کو یقینی بنایا جائے گا جبکہ اہم مقامات، تجارتی مراکز اور مارکیٹس میں پولیس کی اضافی نفری تعینات کی گئی ہے۔

سیف سٹی اور ڈرون کیمروں کے ذریعے شہر کی نگرانی بھی کی جائے گی۔

ایس ایس پی آپریشنز قاضی علی رضا نے کہا کہ تمام سینیئر افسران فیلڈ میں موجود رہیں گے اور نفری کو مسلسل بریف کریں گے۔

سال نو پر اپنی غلفت سے لوگوں کی جان لینے سے گریز کی اپیل

انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ ہوائی فائرنگ، ون وہیلنگ، خطرناک ڈرائیونگ اور کسی بھی قسم کی قانون شکنی سے مکمل اجتناب کریں کیونکہ یہ اقدامات نہ صرف غیر قانونی ہیں بلکہ قیمتی انسانی جانوں کے لیے شدید خطرہ بن سکتے ہیں۔

چیف ٹریفک آفیسر حمزہ ہمایوں نے بتایا کہ ٹریفک کی بلا تعطل روانی کو یقینی بنانے کے لیے خصوصی ٹریفک ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جبکہ ٹریفک پولیس کے افسران امن و امان کے مربوط نظام کو برقرار رکھنے کے لیے آپریشنل پولیس کے ہمراہ موجود رہیں گے۔

شہریوں سے پولیس کے ساتھ تعاون کی اپیل

پولیس حکام نے شہریوں سے دورانِ چیکنگ مکمل تعاون کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ پولیس افسران شہریوں کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئیں گے کیونکہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ اور شہر میں امن و امان برقرار رکھنا اسلام آباد پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

لانڈھی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون میں فیکٹری میں آتشزدگی

زیتون کا تیل اور ہڈیوں کا سوپ: کیا سوشل میڈیا پر وائرل غذائیں واقعی مؤثر ہیں؟

اسلام آباد مسجد حملہ، بھارت کا اظہارِ افسوس

مکہ مکرمہ میں شہری ترقی کے حالیہ اقدامات نے معیار زندگی مزید بہتر بنادیا

اسلام آباد سانحہ، پی ٹی آئی کا وفاقی حکومت کی ناکامیوں پر استعفوں اور شفاف تحقیقات کا مطالبہ

ویڈیو

اسلام آباد امام بار گاہ میں خود کش دھماکا بھارت کی سرپرستی میں کیا گیا، وزیر مملکت برائے داخلہ کی میڈیا سے گفتگو

امریکا ایران کشیدگی: سعودی عرب، ترکی اور پاکستان نے واشنگٹن کو کیا پیغام دیا؟

لاہور میں بسنت کے تہوار پر تاریخی جشن

کالم / تجزیہ

پاکستان کا پیچا!

’کشمیر کی جلتی وادی میں بہتے ہوئے خون کا شور سنو‘

مغربی تہذیب کا انہدام!