نیو ایئر پر مری میں برفباری، انتظامیہ کے سخت حفاظتی اقدامات

جمعرات 1 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سال نو کے آغاز کے ساتھ ہی مری میں موسم سرما کی پہلی برفباری نے اس سیاحتی مقام کی رونق دوبالا کردی ہے۔

پہاڑوں اور وادیوں پر برف کی سفید چادر بچھتے ہی سیاحوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی، جو نیو ایئر نائٹ پر خصوصی طور پر مری میں موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں: مری گلیات اور گردونواح میں طوفانی بارش اور برفباری کی پیشگوئی، سیاح احتیاطی تدابیر اختیار کریں

برف باری کے دوران باہر نکلے سیاح خوشی سے جھوم اٹھے اور جہاں قدرتی حسن سے بھرپور مناظر کو کیمروں کی آنکھ میں محفوظ کرنے میں مصروف نظر آئے، وہیں بعض نے آگ جلا کر رقص بھی کیا۔

سیاحوں کے غیر معمولی رش کے باعث ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے ضلعی انتظامیہ اور ٹریفک پولیس نے فول پروف انتظامات کیے تھے۔

انتظامیہ کی جانب سے پھلگراں اور 17 میل ٹول پلازہ پر رکاوٹیں قائم کر کے سینکڑوں گاڑیوں کو مزید آگے جانے سے روک دیا گیا، جبکہ مقامی شہریوں کو بھی عارضی طور پر ٹول پلازہ سے آگے جانے کی اجازت نہ دی گئی۔

مزید پڑھیں: ملک کے بیشتر علاقوں میں سردی برقرار جبکہ چند مقامات پر ہلکی بارش متوقع

انتظامیہ کے مطابق یہ اقدامات شہریوں اور سیاحوں کی جان و مال کے تحفظ کے پیش نظر کیے گئے ہیں۔

نیو ایئر نائٹ پر مسلسل برفباری کے باعث چیف ٹریفک آفیسر مری کی جانب سے جاری تفصیلی ٹریفک ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ پھسلن زدہ سڑکوں پر سفر کے دوران ٹائر چین کا استعمال لازمی کیا جائے، گاڑیوں کو سڑک کنارے پارک کرنے کے بجائے صرف مقررہ پارکنگ ایریاز میں کھڑا کیا جائے۔

دوسری جانب موٹروے پولیس نے مری ایکسپریس وے پر اضافی نفری اور گاڑیاں تعینات کر دی ہیں۔ موٹروے پولیس کے مطابق برفباری کے باوجود ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے تمام مشینری متحرک ہے۔

شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ موسمی حالات کے پیش نظر غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں، رفتار کم رکھیں اور اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ برقرار رکھیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

’ایپسٹین نے اپنے گھناؤنے راز مجھے بتائے‘ متاثرہ خاتون کے چونکا دینے والے انکشافات

جیفری ایپسٹین کو خفیہ دستاویزات دینے کا الزام، سابق پرنس اینڈریو کی ’زیرِ تفتیش‘ رہائی

نامور فلم ساز گھر میں مردہ پائے گئے، لاش کئی روز تک پڑی رہنے کا انکشاف

مجھے سب ہے یاد ذرا ذرا

’عوام کو خشک روٹیاں دکھا کر پچھلے گیٹ سے کھانے منگواتے رہے‘، دھرنے کے دنوں کی منفرد ویڈیو وائرل

ویڈیو

ٹوڈے بائٹس رمضان فیسٹیول، ریاض میں افطار کے لیے فیملیز کی پسندیدہ منزل

پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے لیے واقعی سنجیدہ ہے؟

وزیرستان کی کم عمر کرکٹر آئینہ جو محنت کی پچ پر کامیابی کی اننگز کھیلنا چاہتی ہیں

کالم / تجزیہ

مجھے سب ہے یاد ذرا ذرا

عماد وسیم کی دوسری شادی پر ہنگامہ کیوں؟

بنگلہ دیشی الیکشن، اور سونے کی درست ترتیب