ملک کے بیشتر علاقوں میں سردی برقرار جبکہ چند مقامات پر ہلکی بارش متوقع

منگل 30 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 2 دنوں میں ملک کے بیشتر علاقوں میں شدید سردی برقرار رہے گی جبکہ چند مقامات پر ہلکی بارش متوقع ہے۔

راولپنڈی، اٹک، میانوالی، جہلم، چکوال، سرگودھا، خوشاب، نورپورتھل اور لیہ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش جبکہ مری، گلیات اور گردونواح میں ہلکی بارش اور برفباری کی توقع ہے۔ گوجرانوالہ، لاہور، فیصل آباد، بہاولپور، اوکاڑہ، خانیوال اور دیگر اضلاع میں دھند کی شدت زیادہ رہے گی۔

دادو، جیکب آباد، کشمور، لاڑکانہ، کراچی اور گردونواح میں ہلکی بارش اور گرج چمک جبکہ سکھر، روہڑی، شکارپور، کشمور، موہنجوداڑو اور گردونواح میں دھند کی توقع ہے۔

مزید پڑھیں: انڈر 19 سہ فریقی ون ڈے سیریز: پاکستان اور زمبابوے کے درمیان میچ بارش کے باعث ختم کردیا گیا

کوئٹہ، زیارت، چمن، پشین، قلعہ عبداللہ، ژوب، قلات، بارکھان، موسٰی خیل میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری جبکہ تربت، گوادر، جیوانی، لسبیلہ، کیچ، آواران، چاغی، پنجگور، خضدار، واشک اور خاران میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی امید ہے۔

مذکورہ علاقوں میں تیز ہواؤں، گرج چمک اور برفباری کے ساتھ بارش کی توقع ہے جبکہ دیگر اضلاع میں موسم سرد اور جزوی ابر آلود رہے گا۔

چترال، دیر، سوات، شانگلہ، کوہستان، بٹگرام، کرم، ہنگو، باجوڑ، خیبر، وزیرستان، ڈیرہ اسماعیل خان، ٹانک، بنوں میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری جبکہ شام اور رات میں مانسہرہ، ایبٹ آباد، بونیر، پشاور، ہری پور میں ہلکی بارش اور چترال، دیر، سوات، شانگلہ، کوہستان، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، بونیر، باجوڑ، مہمند، خیبر، اورکزئی، کرم، وزیرستان، پشاور، مردان، چارسدہ، نوشہرہ، صوابی، بنوں، کرک اور کوہاٹ میں وقفے وقفے سے بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

مزید پڑھیں: بلوچستان اور شمالی علاقوں میں بارش اور برفباری، ملک کے بیشتر علاقوں میں سردی برقرار

گلگت بلتستان اور کشمیر میں موسم شدید سرد اور جزوی ابر آلود جبکہ شام اور رات میں ہلکی بارش اور برفباری متوقع ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کم سے کم درجہ حرارت والے اضلاع میں پاڑاچنار منفی 2 جبکہ قلات میں منفی ایک ریکارڈ کیا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کیا عظیم فٹبالر رونالڈو فلمی دنیا میں قدم رکھنے والے ہیں؟

پاکستان کاروباری مواقع فراہم کرنے کے لیے تیار ہے، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب

آیت اللہ خامنہ ای پر حملہ ہوا تو جہاد کا فتویٰ جاری کردیں گے، ایرانی پارلیمنٹ

وفاقی وزیر برائے مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی سردار محمد یوسف کی مصری ہم منصب سے قاہرہ میں ملاقات

گرین لینڈ پر امریکی دباؤ مسترد، یورپ غنڈہ گردی کے آگے نہیں جھکے گا، فرانسیسی صدر میکرون

ویڈیو

جنید صفدر کی شادی میں فوٹو شوٹ کرنے والے فوٹو گرافر نے ساری تفصیلات بیان کردیں

شہر اقتدار میں 28ویں آئینی ترمیم کی چہ مگوئیاں، تھرتھلی مچ گئی

درختوں سے پولن الرجی اسلام آباد کے شہریوں کو کیسے متاثر کررہی ہے؟

کالم / تجزیہ

’میرے پاس کالا کوٹ نہیں تھا‘

کینیڈا کے انڈے

پی ٹی آئی کے تابوت میں آخری کیل