پاکستان میں نئے سال کا شاندار آغاز: آتش بازی اور میوزیکل کنسرٹس کا انعقاد

جمعرات 1 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی نئے سال کے آغاز پر ہر شہر نے اپنے اپنے انداز میں خوشیوں کا جشن منایا۔ اسلام آباد، لاہور، کراچی سمیت ملک کے مختلف شہروں میں نئے سال کا آغاز دھوم دھام اور شاندار آتشبازی کے مظاہروں سے ہوا جس نے آسمان کو رنگ برنگی روشنیوں سے منور کر دیا۔ یہ دلکش مناظر اور آتشبازی کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر بھی خوب وائرل ہوئیں۔

گورنر ہاؤس کراچی میں بھی شاندار آتشبازی کا انعقاد کیا گیا۔ یہ آتشبازی 47 منٹ تک جاری رہی جسے دیکھنے کے لیے ہزاروں افراد جمع ہوئے اور سالِ نو کو خوش آمدید کہا۔ کراچی کے علاقے نیا ناظم آباد سمیت مختلف علاقوں میں میوزیکل شو کا بھی اہتمام کیا گیا۔

کراچی میں نئے سال کے موقع پر سی ویو، پورٹ گرینڈ اور باغ ابن قاسم پر جشن کا جوش و جذبہ عروج پر رہا، شہری سڑکوں پر نکل آئے اور خوشیوں میں رقص و موسیقی کا لطف اٹھایا۔

لاہور میں پنجاب حکومت کی جانب سے نئے سال کے آغاز پر شاندار جشن کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر آتش بازی کے دلچسپ مظاہرے نے شہریوں کو محظوظ کیا، اور بڑی تعداد میں لوگ اس منظر کو دیکھنے کے لیے جمع ہوئے۔ مظاہرے کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر بھی خوب شیئر کی گئیں اور صارفین کی جانب سے خوب پسند کی گئیں۔

شہریوں کی جانب سے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا شکریہ بھی ادا کیا جا رہا ہے کہ انہوں نے لاہور میں خوشیوں اور جشن کا ماحول دوبارہ قائم کیا۔

پشاور میں سال نو کا جشن خوب دھوم دھام سے منایا گیا اور آتش بازی کا شاندار مظاہرہ کیا گیا اس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کی جا رہی ہیں۔

ایک صارف نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ یہ کراچی یا لاہور نہیں بلکہ پشاور رینگ روڈ ہے جہاں نیو ایئر کا جشن منایا جا رہا ہے۔

اسلام آباد کے پارک ویو سٹی میں نئے سال کے موقع پر جشن کا شاندار انعقاد کیا گیا۔ جہاں شرکاء میوزکل کنسرٹ سے محظوظ ہوئے۔ تقریب کے اختتام پر شاندار آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا جس سے آسمان روشنیوں اور رنگوں سے منور ہو گیا۔

اس کے علاوہ ایف نائن پارک اور پی اے ایف کمپلیکس میں بھی شاندار آتشبازی کا مظاہرہ کیا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

نادرا کا قومی شناختی نظام میں اصلاحات کا بڑا اقدام کیا ہے؟

تیل کی طرح اب پانی بھی جنگ میں اہم ہدف

ایران، امریکا، اسرائیل جنگ، پاکستان نے بھی آپریشن شروع کردیا، عید سے پہلے عمران خان کی رہائی؟

ٹرمپ ایران میں زمینی فوج بھیج سکتے ہیں، امریکی قانون سازوں نے خدشہ ظاہر کردیا

چین کا سیاسی نظام عوامی فلاح پر مرکوز، جدیدیت کے فوائد عوام تک پہنچیں گے، مشاہد حسین سید

ویڈیو

ایران، امریکا، اسرائیل جنگ، پاکستان نے بھی آپریشن شروع کردیا، عید سے پہلے عمران خان کی رہائی؟

5جی اسپیکٹرم کی نیلامی: کیا انٹرنیٹ کے مسائل ختم ہوجائیں گے؟

لائیوبیشتر مقاصد پورے ہوگئے، ایران جنگ بہت جلد ختم ہو سکتی ہے، ٹرمپ کا بڑا دعویٰ

کالم / تجزیہ

ایران سے افغان مہاجرین کی واپسی افغان طالبان کے لیے نئی مصیبت

ایران کی موزیک دفاعی پالیسی کیا ہے، اس نے کیا کرشمہ کر دکھایا؟

بوئے خوں آتی ہے امریکا کے افسانے سے