مشہور ہالی ووڈ اداکار اور مارشل آرٹس اسٹار جیکی چن غزہ کے بچوں کی حالت دکھانے والی ایک ویڈیو دیکھ کر آبدیدہ ہوگئے۔ ویڈیو میں ایک بچہ سوال کرتا ہے کہ ’آپ بڑے ہو کر کیا کریں گے؟ ہمارے یہاں کے بچے کبھی بڑے نہیں ہوتے‘۔
یہ بھی پڑھیں:غزہ، اسرائیل کی درجنوں امدادی تنظیموں پر پابندی، 10 ممالک کا رکاوٹیں ختم کرنے کا مطالبہ
جیکی چن نے بتایا کہ یہ جملہ سن کر ان کی آنکھوں سے آنسو بہنے لگے، اور انہیں ہر روز بچوں پر ہونے والے مظالم یاد آئے۔
رپورٹ کے مطابق جیکی چن نے ویڈیو دیکھتے ہوئے کہا کہ بچے کی یہ سادہ مگر دردناک بات ان کے دل کو بہت چھو گئی اور اس نے انہیں انسانی ہمدردی اور غمگینی کا احساس دلوایا۔ انہوں نے دنیا بھر کے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ بچوں کے حقوق اور ان کی حفاظت کے لیے آگاہی پیدا کریں۔
یہ ویڈیو انسانی حقوق کی تنظیموں کی جانب سے جاری کی گئی تصاویر اور رپورٹس کے ساتھ منظر عام پر آئی، جس میں غزہ کے مظلوم بچوں کی روزمرہ زندگی کی مشکلات دکھائی گئی ہیں۔














