پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے نئے سال کے موقع پر عوام کو شوگر کی بڑھتی ہوئی شرح سے خبردار کیا ہے۔ ان کے مطابق پاکستان میں ذیابیطس یعنی شوگر کی شرح اب 33 فیصد تک پہنچ چکی ہے جو ملک کے لیے ایک سنجیدہ صحت کا مسئلہ ہے۔
وسیم اکرم نے شہریوں پر زور دیا کہ وہ حکیموں کے پاس انحصار چھوڑ دیں، اپنا شوگر لیول باقاعدگی سے چیک کریں اور کھانے پینے کے انتخاب میں محتاط رہیں۔ انہوں نے کہا کہ جان ہے تو جہاں ہے اس لیے شوگر سے بچیں اور اپنی صحت کو ترجیح دیں۔
Happy new year from the Akram's. pic.twitter.com/E6ENsNcmus
— Wasim Akram (@wasimakramlive) January 1, 2026
انہوں نے عوامی سطح پر صحت مند طرز زندگی اپنانے، غذائی عادات بہتر کرنے اور باقاعدگی سے میڈیکل چیک اپ کرانے کی اہمیت پر بھی زور دیا تاکہ ذیابیطس کے خطرات سے بچا جا سکے۔
واضح رہے کہ وسیم اکرم گزشتہ 25 سال سے شوگر کا شکار ہیں اور وہ وقتاً فوقتاً عوام کے لیے لائف اسٹائل کے حوالے سے ویڈیو شیئر کرتے رہتے ہیں۔














