سوئٹزرلینڈ کے مشہور اسکی ریزورٹ قصبے کرانس مونٹانا میں نئے سال کی تقریبات کے دوران ایک بار میں ہونے والے زوردار دھماکے کے نتیجے کم از کم 40 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔
سوئس پولیس کے مطابق دھماکا جمعرات کی علی الصبح لگ بھگ ڈیڑھ بجے ’لے کانسٹیلیشن‘ نامی بار میں ہوا، جہاں اس وقت بڑی تعداد میں لوگ نئے سال کا جشن منا رہے تھے۔
پولیس کمشنر کا کہنا ہے کہ بار میں آگ لگنے سے تقریبا100 افراد زخمی ہوئے جن میں سے 100 افراد کے زخموں کی نوعیت شدید تھی لہٰذا مزید ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: نیو ایئر پر مری میں برفباری، انتظامیہ کے سخت حفاظتی اقدامات
جنوب مغربی سوئٹزرلینڈ کے صوبے والیس کی پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ دھماکے کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہوسکی ہیں۔
Many people were killed and others injured after an explosion at a bar in the ski resort town of Crans-Montana, Switzerland. pic.twitter.com/d2g9rqcCrY
— Weather Monitor (@WeatherMonitors) January 1, 2026
پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے کے وقت بار میں 100 سے زائد افراد موجود تھے اور ابتدائی معلومات کے مطابق زیادہ تر متاثرین سیاح تھے، جو تعطیلات منانے کرانس مونٹانا آئے ہوئے تھے۔
ترجمان نے مزید کہا کہ تحقیقات ابھی ابتدائی مرحلے میں ہیں، تاہم یہ ایک عالمی شہرت یافتہ اسکی ریزورٹ ہے جہاں بڑی تعداد میں غیر ملکی سیاح موجود ہوتے ہیں۔
مزید پڑھیں: نیو ایئر تقریبات: کس ملک کی تقریبات کو سب سے زیادہ پسند کیاگیا؟
سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی غیر مصدقہ تصاویر اور ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بار میں آگ بھڑک رہی ہے، جہاں کچھ دیر قبل نیو ایئر کی تقریبات جاری تھیں۔
واقعے کے فوراً بعد پولیس، فائر بریگیڈ اور ریسکیو اداروں کے علاوہ کئی ہیلی کاپٹرز کو جائے وقوعہ پر طلب کر لیا گیا۔
مزید پڑھیں: پاکستان میں نئے سال کا شاندار آغاز: آتش بازی اور میوزیکل کنسرٹس کا انعقاد
پولیس کے مطابق متاثرہ افراد کے اہلِ خانہ کے لیے ہاٹ لائن قائم کر دی گئی ہے، جبکہ سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر پورے علاقے کو سیل کر دیا گیا ہے اور کرانس مونٹانا کے فضائی حدود میں نو فلائی زون نافذ کر دیا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق، آگ ممکنہ طور پر ہوسکتا ہے کہ ایک کنسرٹ کے دوران آتش بازی کے باعث لگی ہو، تاہم پولیس نے واضح کیا ہے کہ دھماکے کی اصل وجہ ابھی معلوم نہیں اور تمام پہلوؤں سے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
مزید پڑھیں: نئے سال کی آمد پر ہوائی فائرنگ، 25 افراد زخمی، 41 ملزمان گرفتار
کرانس مونٹانا سوئس الپس کے قلب میں واقع ایک لگژری اسکی ریزورٹ ہے، جو دارالحکومت برن سے تقریباً 2 گھنٹے کی مسافت پر ہے۔
یہ قصبہ 87 میل طویل اسکی ٹریلز کی وجہ سے مشہور ہے اور برطانوی سیاحوں میں خاص طور پر مقبول سمجھا جاتا ہے۔












