پاکستان اور بھارت نے اپنے درمیان جوہری تنصیبات اور سہولتوں کی فہرستوں کا تبادلہ کر لیا ہے، جو جوہری تنصیبات پر حملوں کی ممانعت کے معاہدے کے تحت ہوتا ہے۔
مزید پڑھیں: پاکستان بھارت جوہری تنصیبات کی فہرستوں کا تبادلہ، یمن میں امن پر زور،ترجمان دفتر خارجہ کی ہفتہ وار بریفنگ
سفارتی ذرائع کے مطابق پاکستان کی جانب سے جوہری تنصیبات کی فہرست بھارتی ہائی کمیشن کے نمائندے کو فراہم کی گئی، جبکہ بھارت کی فہرست نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کے نمائندے کے حوالے کر دی گئی۔
یہ تبادلہ ہر سال یکم جنوری کو معاہدے کے تحت انجام دیا جاتا ہے، جس پر پاکستان اور بھارت نے 31 دسمبر 1988 کو دستخط کیے تھے۔
سفارتی ذرائع نے بتایا کہ اس عمل کے دوران خوشگوار ماحول رہا اور دونوں ممالک کے نمائندوں کے درمیان دوستانہ گفت و شنید ہوئی۔
مزید پڑھیں: ایرانی جوہری تنصیبات تباہ ہوگئی ہیں، میڈیا شکوک پھیلا رہا ہے، امریکی وزیر دفاع
یہ اقدام دونوں ممالک کے درمیان جوہری ہتھیاروں کے استعمال کے خطرات کو کم کرنے اور باہمی اعتماد کو فروغ دینے کی کوششوں کا حصہ ہے۔














