ایرانی جوہری تنصیبات تباہ ہوگئی ہیں، میڈیا شکوک پھیلا رہا ہے، امریکی وزیر دفاع

جمعرات 26 جون 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ نے کہا ہے کہ ایران پر نہایت کامیاب حملے کیے گئے، سی این این اور نیویارک ٹائمز فیک نیوز پھیلا رہے ہیں۔

امریکی وزیر دفاع نے کہا کہ حملے کے پہلے سامنے آنے والی رپورٹ حتمی نہیں بلکہ ابتدائی تجزیاتی رپورٹ تھی، سی آئی اے سمیت دوسرے تمام ذرائع نے ہمارے دعوے کی تصدیق کی کہ امریکی حملوں میں ایرانی جوہری تنصیبات تباہ ہوئیں اور جوہری منصوبہ کئی سال پیچھے چلا گیا۔

یہ بھی پڑھیے: امریکی حملے ایران کی جوہری تنصیبات تباہ کرنے میں ناکام، ’انٹیلیجنس رپورٹ‘

انہوں نے امریکی میڈیا پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پریس لوگوں کے ذہنوں میں شکوک پیدا کررہا ہے کہ ہمارے حملوں میں ایرانی تنصیبات تباہ نہیں ہوئیں۔ یہ نہیں چاہتے کہ امریکی صدر کامیاب ہوں۔ انہوں نے میڈیا کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ ہمارے بہادر پائلٹس کے کارناموں کو چھپانے کی کوشش کررہے ہیں، ہمارے حملے تاریخی کامیابی تھے جس کی وجہ سے ایران جوہری طاقت بننے سے رہ گیا۔

ایرانی جوہری تنصیب فردو کی امریکی حملے کے بعد سیٹلائٹ سے لی گئی تصویر

اس موقع پر امریکی چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل ڈین کین نے بتایا کہ ایران کی جانب سے قطر میں امریکی بیس پر حملوں کی اطلاع ہمیں پہلے ہی مل گئی تھی اور ہم نے کامیابی سے حملوں کو ناکام بنایا۔ انہوں نے زیر زمین ایرانی تنصیبات کو ہدف بنانے والے ہتھیاروں کے بارے میں بھی تفصیلات پیش کیں۔

اس سے قبل سامنے آنے والی ایک انٹیلیجنس رپورٹ میں انکشاف کیا گیا تھا کہ امریکا کی جانب سے کیے گئے فضائی حملے ایران کی جوہری تنصیبات کو مکمل طور پر تباہ کرنے میں ناکام رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:ایرانی ایٹمی تنصیبات ہر حملہ، سعودی عرب نے خلیجی فضا تابکاری سے محفوظ قرار دیدی

رپورٹ کے مطابق نطنز، فردو اور دیگر حساس جوہری مراکز پر حملے کے باوجود ایران کی یورینیم افزودگی کی صلاحیت کو بنیادی نقصان نہیں پہنچا۔

رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ اگرچہ کچھ تنصیبات کو وقتی طور پر نقصان پہنچا ہے، لیکن زیرِ زمین اور سخت حفاظتی اقدامات کے تحت قائم سہولیات بڑی حد تک محفوظ رہیں۔

امریکی محکمہ دفاع کی ابتدائی تجزیاتی رپورٹ میں بھی اس بات کی تصدیق کی گئی تھی کہ جوہری ہتھیاروں کے ممکنہ پروگرام کو مکمل طور پر ختم نہیں کیا جا سکا۔ تاہم امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ان رپورٹس کی تردید کرتے ہوئے اس بات پر مصر ہیں کہ امریکی حملوں میں ایرانی تنصیبات مکمل طور پر تباہ ہوگئی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بانی پی ٹی آئی کے بیٹوں کے نائیکوپ فعال، ویزے کا بھی کوئی مسئلہ نہیں، تحریک انصاف کا منفی پروپیگنڈا بے نقاب

دیامیر بھاشا ڈیم کا 4500 میگاواٹ بجلی منصوبہ منسوخ نہیں ہوا، وزارتِ اقتصادی امور نے گمراہ کن دعوؤں کو مسترد کردیا

جنوبی خیبر پختونخوا میں ریاستی رِٹ کی بحالی، متوازی طاقت کے مراکز کے خلاف فیصلہ کن کارروائی

’دنیا کے رنگ نرالے‘ امریکا میں روبوٹ ویٹر نے بھی ٹِپ مانگ لی

ایلینز کی تلاش میں انسان کا سب سے بڑا قدم، دنیا کی طاقتور ترین دوربین کی تیاری جاری

ویڈیو

زینب اور فاطمہ کو بی ایل اے نے اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا، وزیر داخلہ بلوچستان ضیا لانگو کی متاثرہ خواتین کے ہمراہ پریس کانفرنس

میڈیا طلبہ کی عملی تربیت، وی نیوز میں انٹرن شپ مکمل ہونے پر تقریب

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں