انڈین آبی منصوبوں پر پاکستان کا اظہار تشویش، بھارت سے تکنیکی معلومات فراہم کرنے کا مطالبہ

جمعرات 1 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان نے دریائے چناب پر بھارت کے مجوزہ دلہستی اسٹیج ٹو ہائیڈرو پاور منصوبے پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے اسے سندھ طاس معاہدے (آئی ڈبلیو ٹی) کے تحت ایک سنگین تشویش قرار دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: چناب پر بھارت کی نئی فتنہ گری: پانی کو ہتھیار بنانا قابل قبول نہیں، شیری رحمان

دفتر خارجہ کے ترجمان طاہر حسین اندرابی کا کہنا ہے کہ پاکستان کے انڈس واٹر کمشنر نے اس منصوبے سے متعلق تفصیلی تکنیکی معلومات کے لیے بھارت کو باضابطہ طور پر درخواست دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان معلومات میں یہ وضاحت بھی شامل ہے کہ آیا یہ ایک نیا رن آف دی ریور منصوبہ ہے یا کسی موجودہ منصوبے میں توسیع یا تبدیلی کی جا رہی ہے۔

مزید پڑھیے: سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی، بھارت نے دریائے چناب پر متنازع پن بجلی منصوبے کی منظوری دے دی

ترجمان نے واضح کیا کہ سندھ طاس معاہدے کے تحت بھارت کو مغربی دریاؤں پر محدود اجازت حاصل ہے جسے وہ یکطرفہ طور پر غلط استعمال نہیں کر سکتا۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارت سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مغربی دریاؤں پر ہائیڈرو پاور منصوبے تعمیر نہیں کر سکتا اور نئی دہلی کو فوری طور پر معاہدے پر مکمل عمل درآمد کی طرف واپس آنا چاہیے۔

 مزید پڑھیں: پاک بھارت جوہری تنصیبات کی فہرستوں کا تبادلہ، یمن میں امن پر زور،ترجمان دفتر خارجہ کی ہفتہ وار بریفنگ

طاہر حسین اندرابی نے اس بات پر زور دیا کہ سندھ طاس معاہدہ ایک پابند بین الاقوامی معاہدہ ہے اور پاکستان اپنے شہریوں کے بنیادی آبی حقوق کے تحفظ کے ساتھ ساتھ تنازعات کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پہلی ہی گیند پر وکٹ: شاہین آفریدی پاکستان کے عظیم کپتانوں کی فہرست میں شامل

میٹا اے آئی سمیت چیٹ بوٹس کے ذریعے سوشل میڈیا اکاؤنٹس ہیک ہونے کا خطرہ، ماہرین کی وارننگ

ایکس نے ’ری ایکٹ ود ویڈیو‘ فیچر متعارف کرا دیا، یہ کام کیسے کرتا ہے؟

اسلامی حکومت یا وسائل کی لوٹ مار؟ افغان طالبان کے اندر اقتدار کی خونریز کشمکش سامنے آگئی

امریکا اور ایران کے درمیان بات چیت جاری، کوئی نہیں جانتا انجام کیا ہوگا، ڈونلڈ ٹرمپ

ویڈیو

پہلی ہی گیند پر وکٹ: شاہین آفریدی پاکستان کے عظیم کپتانوں کی فہرست میں شامل

تحریک انصاف میں اختلافات شدید، دو گروپ آمنے سامنے آگئے

گلگت بلتستان انتخابات: ووٹرز سیاسی جماعتوں سے کیا چاہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

28 ویں ترمیم تو آنی ہی آنی ہے

جب یورپ کو پاکستان کی بات سمجھ آئی

گجرات کی گلیاں انور مسعود کو یاد کرتی ہیں