عثمان خواجہ کا بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان، سڈنی ٹیسٹ کیریئر کا آخری باب ہوگا

جمعہ 2 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آسٹریلیا کے تجربہ کار بلے باز عثمان خواجہ نے اعلان کیا ہے کہ وہ ایشز سیریز کے آخری میچ کے بعد بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائر ہو جائیں گے۔ 39 سالہ عثمان خواجہ اپنا آخری ٹیسٹ سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلیں گے، وہی میدان جہاں 2011 میں ان کے ٹیسٹ کیریئر کا آغاز ہوا تھا۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ اپنے کیریئر کا اختتام عزت اور اپنی مرضی کے مطابق کرنا چاہتے تھے، اور اس کے لیے ایس سی جی سے بہتر کوئی جگہ نہیں ہو سکتی۔

یہ بھی پڑھیں:’پچ‘ سے متعلق نامناسب تبصرہ، عثمان خواجہ کیخلاف ’کوڈ آف کنڈکٹ‘ کے تحت کارروائی کا امکان

عثمان خواجہ نے بتایا کہ وہ گزشتہ کچھ عرصے سے ریٹائرمنٹ پر غور کر رہے تھے اور ایشز سیریز شروع ہونے سے پہلے ہی انہیں احساس ہو گیا تھا کہ یہ ان کی آخری سیریز ہو سکتی ہے۔ انہوں نے اس فیصلے پر اپنی اہلیہ ریچل سے بھی تفصیلی مشاورت کی۔

عثمان خواجہ اپنے آخری ٹیسٹ میں 87 میچوں کا تجربہ، 6206 رنز اور 16 سنچریاں ساتھ لے کر میدان میں اتریں گے۔ وہ گزشتہ 4 برسوں میں آسٹریلوی ٹیم کے لیے ایک اہم ستون ثابت ہوئے، خاص طور پر ایشز، پاکستان، بھارت اور جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز میں ان کی کارکردگی نمایاں رہی۔

انہوں نے واضح کیا کہ وہ ٹیم پر بوجھ بن کر نہیں رہنا چاہتے تھے اور کوچ اینڈریو میکڈونلڈ کو پہلے ہی کہہ دیا تھا کہ اگر ٹیم کو ان کی ضرورت نہ ہو تو وہ فوراً ریٹائر ہونے کو تیار ہیں۔ تاہم کوچ اور ٹیم مینجمنٹ نے انہیں ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ اور دیگر سیریز کے لیے ٹیم میں برقرار رکھا۔

عثمان خواجہ نے تصدیق کی کہ بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد وہ بگ بیش لیگ میں برسبین ہیٹ کی نمائندگی جاری رکھیں گے اور شیفیلڈ شیلڈ میں کوئنز لینڈ کے لیے بھی کھیلنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:آسٹریلوی کھلاڑی عثمان خواجہ کی بیٹیوں کے ہمراہ نماز پڑھتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

کرکٹ آسٹریلیا کے چیف ایگزیکٹو ٹوڈ گرینبرگ نے کہا کہ عثمان خواجہ نے میدان کے اندر اور باہر آسٹریلوی کرکٹ کے لیے گراں قدر خدمات انجام دیں اور وہ نہ صرف ایک شاندار بلے باز بلکہ ایک متاثر کن شخصیت بھی رہے ہیں۔

عثمان خواجہ کا کیریئر جدوجہد، واپسی اور تسلسل کی مثال رہا، اور اب وہ اسی میدان پر کرکٹ کو الوداع کہنے جا رہے ہیں جہاں سے ان کے خواب نے حقیقت کا روپ دھارا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بِمان بنگلہ دیش ایئرلائنز کی پاکستان کے لیے براہِ راست پروازیں کا آغاز 29 جنوری سے ہوگا

  خواتین اور بچوں کی نازیبا تصاویر، گروک کے خلاف دنیا بھر میں تحقیقات کا مطالبہ

سابق این سی پی رہنما میر ارشد الحق کی بی این پی میں شمولیت

سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے ٹوکنائزیشن، وزیر خزانہ کی عالمی وفد سے ملاقات

کرکٹ بورڈ کو الٹی میٹم دینے کی بھارتی خبریں غلط اور غیر مستند ہیں، بنگلادیش

ویڈیو

کراچی میں منفرد  ڈاگ شو کا انعقاد

جعلی مقدمات قائم کرنے سے لوگ ہیرو بن جاتے ہیں، میاں داؤد ایڈووکیٹ

عمران خان نے کہا تھا کہ ’فوج میری ہے اور میں فوج کا ہوں‘، شاندانہ گلزار

کالم / تجزیہ

امریکا تیل نہیں ایران اور چین کے پیچھے وینزویلا پہنچا

وینزویلا کی’فتح‘ کے بعد، دنیا کا نقشہ کیا بنے گا؟

منو بھائی کیوں یاد آئے؟