بنگلہ دیش کی قومی ائیرلائن کو براہ راست کراچی پروازوں کی اجازت

جمعہ 2 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان براہ راست فضائی رابطے کی بحالی کی جانب اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ پاکستان کی سول ایوی ایشن اتھارٹی (CAA) نے بنگلہ دیش کی قومی ایئرلائن کو ڈھاکہ سے کراچی کے لیے براہ راست پروازیں چلانے کی اجازت دے دی ہے، جس کے بعد ڈھاکہ کراچی اور کراچی ڈھاکہ پروازوں کا باقاعدہ شیڈول بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ یہ اجازت وفاقی حکومت کی منظوری کے بعد دی گئی ہے اور ابتدائی طور پر 30 مارچ 2026 تک مؤثر رہے گی۔

مزید پڑھیں:بھارتی ائیرلائن انڈیگو میں مسافر کو دیے گئے سینڈوچ سے زندہ کیڑا برآمد

ذرائع کے مطابق بنگلہ دیش کی قومی ایئرلائن شاہ جلال انٹرنیشنل ایئرپورٹ ڈھاکہ سے کراچی کے لیے رات 8 بجے روانہ ہوا کرے گی، جو رات 11 بجے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی پر لینڈ کرے گی۔ اسی طرح کراچی سے ڈھاکہ کے لیے پرواز رات 12 بجکر 1 منٹ پر روانہ ہوگی۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت کی منظوری کے بعد ڈی جی سول ایوی ایشن نے بنگلہ دیشی ایئرلائن کو براہ راست پروازوں کی اجازت دی ہے۔ ایئرلائن کو پاکستان کی فضائی حدود میں منظور شدہ روٹس استعمال کرنے کی اجازت ہوگی تاہم اسے پرواز سے قبل فلائٹ سے متعلق تمام ضروری معلومات کراچی ایئرپورٹ انتظامیہ کو فراہم کرنا لازمی ہوگا۔

مزید پڑھیں:سنگاپور ائیر لائن کا پاکستان سے فلائٹ آپریشنز کا فیصلہ

ذرائع کے مطابق بنگلہ دیشی ایئرلائن کو یہ اجازت ابتدائی طور پر 30 مارچ 2026 تک دی گئی ہے، جبکہ دونوں ممالک کے درمیان براہ راست پروازوں کے آغاز کا امکان اسی ماہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

یہ اقدام پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان سفری سہولتوں، تجارتی روابط اور عوامی سطح پر روابط کے فروغ میں اہم سنگِ میل قرار دیا جا رہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بِمان بنگلہ دیش ایئرلائنز کی پاکستان کے لیے براہِ راست پروازیں کا آغاز 29 جنوری سے ہوگا

  خواتین اور بچوں کی نازیبا تصاویر، گروک کے خلاف دنیا بھر میں تحقیقات کا مطالبہ

سابق این سی پی رہنما میر ارشد الحق کی بی این پی میں شمولیت

سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے ٹوکنائزیشن، وزیر خزانہ کی عالمی وفد سے ملاقات

کرکٹ بورڈ کو الٹی میٹم دینے کی بھارتی خبریں غلط اور غیر مستند ہیں، بنگلادیش

ویڈیو

کراچی میں منفرد  ڈاگ شو کا انعقاد

جعلی مقدمات قائم کرنے سے لوگ ہیرو بن جاتے ہیں، میاں داؤد ایڈووکیٹ

عمران خان نے کہا تھا کہ ’فوج میری ہے اور میں فوج کا ہوں‘، شاندانہ گلزار

کالم / تجزیہ

امریکا تیل نہیں ایران اور چین کے پیچھے وینزویلا پہنچا

وینزویلا کی’فتح‘ کے بعد، دنیا کا نقشہ کیا بنے گا؟

منو بھائی کیوں یاد آئے؟