روزویلٹ ہوٹل منصوبہ، کتنے ارب ڈالر لاگت آئے گی اورپاکستان کو کیا فائدہ ہوگا؟

جمعہ 2 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان نے اعلان کیا ہے کہ وہ نیویارک کے وسطی میدٹن میں واقع روزویلٹ ہوٹل کی دوبارہ ترقی کے لیے 3 سے 4 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے ساتھ ایک جوائنٹ وینچر (JV) ماڈل اپنائے گا، تاکہ اس اہم غیر ملکی اثاثے کی قدر میں 250 فیصد تک اضافہ ممکن بنایا جا سکے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیراعظم کے مشیر برائے نجکاری محمد علی نے بتایا کہ 16 منزلہ یہ ہوٹل فروخت کے بجائے دوبارہ ترقی دی جائے گی، کیونکہ فوری فروخت سے اس کی مکمل تجارتی صلاحیت کا فائدہ نہیں اٹھایا جا سکتا۔ گزشتہ سال کی گئی ایک تفصیلی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ اس پراپرٹی پر 50 سے 60 منزلہ عمارت بنائی جا سکتی ہے۔ یہ ہوٹل حال ہی میں پی آئی اے کی ہولڈنگ کمپنی کو منتقل کیا گیا تھا اور اس کا مطالعہ جے ایل ایل (Jones Lang LaSalle Americas Inc.) نے کیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق حکومت کے منصوبے کے تحت زمین کی ملکیت حکومت کے پاس رہے گی جبکہ نجی شراکت دار تقریباً ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا اور مزید 2-3 ارب ڈالر  قرض کے ذریعے حاصل کیے جائیں گے۔ ترقی کے بعد حکومت کی ملکیت 100 فیصد سے کم ہو کر 40 سے 50 فیصد رہ جائے گی، مگر توقع ہے کہ اثاثے کی مجموعی قدر میں نمایاں اضافہ ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:آئی ایم ایف کا دباؤ، پی آئی اے کی ملکیت روز ویلٹ ہوٹل گرانے اور فلک بوس ٹاور تعمیر کرنے پر غور

اس تاریخی ہوٹل میں ایک ہزار سے زائد کمرے ہیں اور یہ ہوٹل سال 2000 میں پاکستان نے حاصل کیا تھا۔ 2020 میں مالی نقصان کی وجہ سے اسے بند کر دیا گیا تھا اور بعد میں عارضی طور پر مہاجرین کے لیے استعمال کیا گیا۔ حکومت نے براہِ راست فروخت کی بجائے اس کی دوبارہ ترقی کے ماڈل کو ترجیح دی ہے، جبکہ پیرس کے ہوٹل اسکرائب کو فی الحال نجکاری یا ترقی کی منصوبہ بندی میں شامل نہیں کیا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بِمان بنگلہ دیش ایئرلائنز کی پاکستان کے لیے براہِ راست پروازیں کا آغاز 29 جنوری سے ہوگا

  خواتین اور بچوں کی نازیبا تصاویر، گروک کے خلاف دنیا بھر میں تحقیقات کا مطالبہ

سابق این سی پی رہنما میر ارشد الحق کی بی این پی میں شمولیت

سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے ٹوکنائزیشن، وزیر خزانہ کی عالمی وفد سے ملاقات

کرکٹ بورڈ کو الٹی میٹم دینے کی بھارتی خبریں غلط اور غیر مستند ہیں، بنگلادیش

ویڈیو

کراچی میں منفرد  ڈاگ شو کا انعقاد

جعلی مقدمات قائم کرنے سے لوگ ہیرو بن جاتے ہیں، میاں داؤد ایڈووکیٹ

عمران خان نے کہا تھا کہ ’فوج میری ہے اور میں فوج کا ہوں‘، شاندانہ گلزار

کالم / تجزیہ

امریکا تیل نہیں ایران اور چین کے پیچھے وینزویلا پہنچا

وینزویلا کی’فتح‘ کے بعد، دنیا کا نقشہ کیا بنے گا؟

منو بھائی کیوں یاد آئے؟