محبوب کو نئے سال کی دعوت مہنگی پڑگئی، مخصوص عضو مجروح

جمعہ 2 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نیا سال منانے کے لیے 25 سالہ شادی شدہ خاتون نے اپنے 44 سالہ شادی شدہ عاشق کو گھر بلایا، جہاں مبینہ طور پر اس نے چاقو سے مرد کے نجی حصے پر حملہ کرکے اسے شدید زخمی کر دیا۔ زخمی مرد کو سِیون اسپتال میں داخل کیا گیا ہے اور خاتون اس وقت فرار ہے۔

مزید پڑھیں: اسلام آباد پولیس کے نیو ایئر نائٹ پر فول پروف سکیورٹی انتظامات، 3500 اہلکار تعینات

ابتدائی تحقیقات کے مطابق، متاثرہ شخص اور خاتون کے درمیان گزشتہ 6 سے 7 سال سے مبینہ تعلقات تھے۔ خاتون مبینہ طور پر مرد پر دباؤ ڈال رہی تھی کہ وہ اپنی اہلیہ کو چھوڑ کر اس سے شادی کرے، جس کے نتیجے میں ان کے درمیان اکثر جھگڑے ہوتے رہے۔

نومبر 2025 میں متاثرہ شخص نے عارضی طور پر بہار کا سفر کیا تاکہ خاتون سے فاصلے رکھ سکے، لیکن وہ فون پر مسلسل دھمکیاں دیتی رہی۔ 19 دسمبر کو ممبئی واپس آنے کے بعد متاثرہ شخص نے خاتون سے رابطہ ختم کردیا۔ تاہم 31 دسمبر کو قریباً ڈیڑھ بجے رات خاتون نے نئے سال کی پارٹی کے بہانے اسے گھر بلایا۔

این ڈی ٹی وی کے مطابق خاتون نے سب سے پہلے متاثرہ شخص سے پتلون اتارنے کو کہا، پھر باورچی خانے سے سبزی کا چاقو لائی اور اچانک حملہ کر دیا۔ مرد شدید زخمی اور خون بہنے کی حالت میں گھر واپس پہنچا، جہاں سے اسے اس کے بیٹے اور دوستوں نے اسپتال منتقل کیا، ڈاکٹروں کے مطابق چوٹ کافی گہری ہے اور سرجری کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔

مزید پڑھیں: پاکستان کے مختلف شہروں میں نیو ایئر نائٹ منانے کی تیاریاں مکمل، کہاں پر کیا ہو رہا ہے؟

پولیس نے معاملے کا مقدمہ درج کر لیا ہے اور فرار خاتون کی تلاش کر رہی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پہلی ہی گیند پر وکٹ: شاہین آفریدی پاکستان کے عظیم کپتانوں کی فہرست میں شامل

میٹا اے آئی سمیت چیٹ بوٹس کے ذریعے سوشل میڈیا اکاؤنٹس ہیک ہونے کا خطرہ، ماہرین کی وارننگ

ایکس نے ’ری ایکٹ ود ویڈیو‘ فیچر متعارف کرا دیا، یہ کام کیسے کرتا ہے؟

اسلامی حکومت یا وسائل کی لوٹ مار؟ افغان طالبان کے اندر اقتدار کی خونریز کشمکش سامنے آگئی

امریکا اور ایران کے درمیان بات چیت جاری، کوئی نہیں جانتا انجام کیا ہوگا، ڈونلڈ ٹرمپ

ویڈیو

پہلی ہی گیند پر وکٹ: شاہین آفریدی پاکستان کے عظیم کپتانوں کی فہرست میں شامل

تحریک انصاف میں اختلافات شدید، دو گروپ آمنے سامنے آگئے

گلگت بلتستان انتخابات: ووٹرز سیاسی جماعتوں سے کیا چاہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

28 ویں ترمیم تو آنی ہی آنی ہے

جب یورپ کو پاکستان کی بات سمجھ آئی

گجرات کی گلیاں انور مسعود کو یاد کرتی ہیں