کینیڈا کے ہوائی اڈے پر ہنگامہ: ایئر انڈیا کا پائلٹ شراب کے نشے میں، پرواز آخری لمحے روکنی پڑی

جمعہ 2 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کینیڈین حکام نے ایئر انڈیا کے پائلٹ کے دو بریتھ الائزر ٹیسٹ ناکام ہونے کے بعد سنگین حفاظتی خدشات کا اظہار کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق وینکوور سے دہلی جانے والی پرواز AI186 (23 دسمبر 2025) کو آخری لمحے میں تاخیر کا سامنا کرنا پڑا جب ایک کاک پٹ عملے کے رکن کو روانگی سے پہلے اتارا گیا۔

ایئر انڈیا کے ترجمان نے کہا کہ متعلقہ پائلٹ کو تحقیقات کے دوران پرواز سے معطل کر دیا گیا ہے اور متبادل پائلٹ کو روانگی کے لیے تعینات کیا گیا جس کے باعث پرواز میں تاخیر ہوئی۔ کمپنی نے مسافروں سے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ وہ مقامی حکام کے ساتھ مکمل تعاون کر رہی ہے اور کسی بھی تصدیق شدہ خلاف ورزی پر سخت کارروائی کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: ’فلک بھارت سے ہنوز خفا‘: ایئر انڈیا طیارے کو پھر سبکی کا سامنا

ٹرانسپورٹ کینیڈا نے 24 دسمبر 2025 کو ایئر انڈیا کے سینئر حکام کو لکھے گئے خط میں بتایا کہ RCMP کی جانب سے کیے گئے دو بریتھ الائزر ٹیسٹ میں پائلٹ شراب کے زیر اثر پایا گیا اور اسے ڈیوٹی کے لیے غیر موزوں قرار دیا گیا۔

اس واقعے کو کینیڈین ایوی ایشن ریگولیشنز (CARs) 602.02 اور 602.03 کی خلاف ورزی قرار دیا گیا ہے اور یہ ایئر انڈیا کے فارن ایئر آپریٹر سرٹیفیکیٹ (FAOC) کی شرائط کی بھی خلاف ورزی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایئر انڈیا کی پروازوں میں بار بار فنی مسائل، مسافروں کا اعتماد متزلزل

خط میں مزید کہا گیا کہ ممکن ہے کہ RCMP اور TCCA کی جانب سے قانونی کارروائی کی جائے اور ایئر انڈیا سے 26 جنوری تک تحقیقات کے نتائج اور اصلاحی اقدامات کی تفصیل پیش کرنے کو کہا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بنگلہ دیش: عثمان ہادی کے قتل کیس میں 17 ملزمان نامزد

پاکستان اور سری لنکا ٹی20 سیریز، ٹرافی کی رونمائی کردی گئی

انڈر 19 سہ ملکی سیریز فائنل، زمبابوے کا پاکستان کو جیت کے لیے 159 رنز کا ہدف

پاکستان کے بیرونی اور مقامی قرضے کہاں تک پہنچ گئے؟ اسٹیٹ بینک نے اعداد و شمار جاری کردیے

آسٹریلین اوپن 2026: انعامی رقم میں ریکارڈ اضافہ، ونرز کو کتنے پیسے ملیں گے؟

ویڈیو

خیبر پختونخوا میں دہشتگردوں کو سازگار ماحول میسر ہے، وزیراعلیٰ کا بیانیہ کھل کر سامنے آگیا، ڈی جی آئی ایس پی آر

مذاکرات صرف میڈیا کی زینت ہیں، کوئی حقیقی پیشرفت نہیں، وزیردفاع خواجہ آصف

ٹی20 سیریز: پاکستان کرکٹ ٹیم سری لنکا پہنچ گئی، شاندار روایتی استقبال

کالم / تجزیہ

وینزویلا کی’فتح‘ کے بعد، دنیا کا نقشہ کیا بنے گا؟

منو بھائی کیوں یاد آئے؟

ہم نے آج تک دہشتگردی کے خلاف جنگ کیوں نہیں جیتی؟