’فلک بھارت سے ہنوز خفا‘: ایئر انڈیا طیارے کو پھر سبکی کا سامنا

پیر 22 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایئر انڈیا کے بوئنگ 777 طیارے کو انجن میں آئل پریشر کم ہونے کی وجہ سے واپس دہلی لوٹنا پڑا۔

یہ بھی پڑھیں: پاک بھارت فضائی جھڑپ میں 8 طیارے گرائے گئے، ٹرمپ نے ایک مرتبہ پھر اپنا دعویٰ دہرادیا

یہ بھی پڑھیں:

بھارت کی سول ایوی ایشن ریگولیٹری اتھارٹی نے پیر کو بتایا کہ یہ طیارہ ممبئی کے لیے روانہ ہوا تھا لیکن اڑان کے بعد فلپس ریٹریکشن کے دوران دائیں انجن میں آئل پریشر صفر ہو گیا جس پر پائلٹس نے پروسیجر کے مطابق انجن بند کیا اور طیارہ دہلی واپس لے آئے۔

اتھارٹی کے مطابق جدید طیارے ایسے ڈیزائن کیے گئے ہیں کہ ضرورت پڑنے پر ایک انجن پر بھی محفوظ لینڈنگ کی جا سکتی ہے۔

ایئر انڈیا نے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایئر انڈیا اس غیر متوقع صورتحال کی وجہ سے ہونے والی پریشانی پر معذرت خواہ ہے۔ طیارے کی ضروری جانچ پڑتال جاری ہے۔

مزید پڑھیے: ایئرانڈیا کی ساکھ کیسے بحال ہو؟ بھارتی حکومت اور ایئرلائن نے سر جوڑ لیے

یہ طیارہ تقریباً 15 سال پرانا ہے اور اس نے پہلے ویانا، وینکوور، شکاگو جیسے شہروں کے لیے پروازیں کی ہیں۔ اس واقعے پر فوری طور پر تبصرہ نہیں کیا گیا۔

واضح رہے کہ ایئر انڈیا اس سال شدید نگرانی میں رہی ہے۔ اس کے ایک طیارے کو 12 جون کو حادثہ پیش آیا تھا جس میں 260 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

مزید پڑھیں:  بھارت کی سب سے بڑی فضائی ایئرلائنز کی ہزاروں پروازیں منسوخ، ایئرپورٹس پر شدید بدنظمی

بھارت کی سول ایوی ایشن ریگولیٹری اتھارٹی نے ایئر انڈیا میں متعدد حفاظتی خامیوں کی نشاندہی کی تھی اور حال ہی میں ایئر انڈیا نے تسلیم کیا کہ خامیوں کو دور کرنے کے معاملات میں بہتری کی ضرورت ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

رائٹرز کی مالک کمپنی نے عالمی پرنٹ کاروبار کے 51 فیصد حصص 50 کروڑ ڈالر میں فروخت کردیے

میٹا پر طبی مسائل کے شکار ملازمین کو برطرفیوں میں نشانہ بنانے کے لیے مصنوعی ذہانت استعمال کرنے کا الزام

حکومت نے ہمیشہ مذاکرات کا راستہ اپنایا، تشدد ایکشن کمیٹی کی جانب سے کیا گیا، طارق فضل چوہدری

ذہنی تھکن سے پریشان ہیں؟ صدیوں پرانے طریقے آج بھی مؤثر ثابت ہو سکتے ہیں

اداروں اور شہدا سے متعلق استعمال کیے گئے الفاظ ناقابل قبول، مولانا فضل الرحمان معافی مانگیں : حافظ میاں محمد نعمان

ویڈیو

ایم کیو ایم کے دھڑے آمنے سامنے، شہری سندھ کے حقوق کی تحریک یا اقتدار کی نئی جنگ؟

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

کالم / تجزیہ

پانی کی بڑھتی قلت ایک مربوط منصوبہ بندی کی متقاضی

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!

ہم چین سے کیا سیکھ سکتے ہیں؟