وفاقی کابینہ کا اجلاس: وزیراعظم کا پی آئی اے کی نجکاری اور معاشی پیشرفت پر اطمینان کا اظہار

جمعہ 2 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم محمد شہباز شریف کے زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج وزیراعظم ہاؤس میں منعقد ہوا، جس میں کابینہ اراکین کو نئے سال کی مبارکباد دی گئی اور ملکی معاشی پیشرفت اور اہم فیصلوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اجلاس میں وزیراعظم نے کہا کہ پی آئی اے کے 75 فیصد شیئرز کی نجکاری انتہائی کامیابی سے مکمل ہوئی اور بڈنگ کا عمل شفاف رہا۔ حکومت نے ریاستی ملکیتی خسارے والے اداروں کی نجکاری کو اپنی معاشی اصلاحات کے ویژن کا حصہ بنایا ہے، اور پی آئی اے کی نجکاری اس سلسلے کا اہم سنگ میل ہے۔

مزید پڑھیں: اسلام آباد میں بلدیاتی الیکشن ایک بار پھر ملتوی، وفاقی کابینہ نے منظور دیدی

وزیراعظم نے یہ بھی بتایا کہ رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں ملک کی جی ڈی پی میں خاطر خواہ اضافہ خوش آئند ہے اور حکومت نے ملک کو ڈیفالٹ کے دہانے سے نکال کر معاشی استحکام تک پہنچایا ہے۔

وزیراعظم نے متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان کے ساتھ حالیہ ملاقاتوں اور سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان سے ٹیلیفون پر ہونے والی بات چیت کا ذکر کرتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان معاشی اور اسٹریٹجک تعلقات کی رفتار پر اطمینان کا اظہار کیا۔

اجلاس میں وفاقی کابینہ نے متعدد سابقہ اجلاسوں کے فیصلوں کی توثیق بھی کی، جن میں کابینہ کمیٹی برائے لیجسلیٹیو کیسز کے 30 دسمبر اور 3 دسمبر 2025 کے اجلاس میں کیے گئے فیصلوں کی توثیق، جس میں اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری لوکل گورنمنٹ (ترمیمی) آرڈینینس، 2025 کے حوالے سے کارروائی شامل ہے۔

اقتصادی رابطہ کمیٹی کے 26 اگست 2025 کے اجلاس میں کیے گئے فیصلوں کی توثیق، جس میں آف گرڈ (کیپٹو پاور پلانٹ) لیوی کے تحت صارفین کو ریلیف فراہم کرنے اور حکمت عملی ترتیب دینے کے فیصلے شامل ہیں۔

مزید پڑھیں:کوئٹہ بلدیاتی انتخابات ملتوی، 12 سال بعد جاگنے والی امید پھر معدوم، عوام کیا کہتے ہیں؟

پیٹرولیم ڈویژن کی سفارش پر آف دی گرڈ کیپٹو پاور پلانٹس کو گیس کی فروخت کے حوالے سے آف گرڈ لیوی ایکٹ 2025 میں ترمیم کے صدارتی حکمنامے کے اجرا کے لیے کارروائی کی منظوری شامل ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

9 مئی میں ملوث افراد کو سزا ملنی چاہیے تاکہ مستقبل میں ایسا کوئی واقعہ دوبارہ نہ ہو، فیصل کریم کنڈی

بنگلہ دیش کے قومی سلامتی کے مشیر کی واشنگٹن میں امریکی حکام سے اہم ملاقاتیں، دوطرفہ اقتصادی تعان پر تبادلہ خیال

وفاقی وزیر اطلاعات کی عشرت فاطمہ کے گھر آمد، پی ٹی وی میں بطور مینٹور شمولیت کی پیشکش

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں آئندہ 15 روز کے لیے برقرار

بغیر ایم ٹیگ گاڑیوں کا اسلام آباد میں داخلہ آج رات 12 بجے کے بعد ممنوع

ویڈیو

بسنت منانے کی خواہش اوورسیز پاکستانیوں کو بھی لاہور کھینچ لائی

مردان کے ریڈ بلڈ بیڑوچ مالٹے کی خاص بات کیا ہے؟

وی ایکسکلوسیو: نہ کوئی ونڈر بوائے آرہا ہے نہ ٹیکنوکریٹس اس ملک کے مسائل حل کرسکتے ہیں: مصدق ملک

کالم / تجزیہ

’شام ڈھل جائے تو محسنؔ تم بھی گھر جایا کرو‘

ٹرمپ کی اخلاقی جڑیں

کریٹیکل منرلز، دنیا کی سب سے بڑی مائننگ کمپنی کونسی، ریکوڈک فیصلہ کن