اسلام آباد میں بلدیاتی الیکشن ایک بار پھر ملتوی، وفاقی کابینہ نے منظوری دیدی

جمعہ 2 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی کابینہ نے وفاقی دارالحکومت میں شیڈول بلدیاتی انتخابات کو دوبارہ ملتوی کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ہونے والے مختصر اجلاس میں کابینہ نے چیف کمشنر اسلام آباد کی جانب سے انتخابات سے متعلق بریفنگ کے بعد یہ فیصلہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں:اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات تیسری مرتبہ ملتوی، نمائندے کیا کہتے ہیں؟

میڈیا رپورٹ کے مطابق اجلاس میں اسلام آباد میں پنجاب طرز کے بلدیاتی انتخابات کے لیے نئی قانون سازی پر بھی غور کیا گیا اور اسے منظور کیا گیا۔

یاد رہے کہ الیکشن کمیشن نے اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات کے لیے ابتدائی طور پر 15 فروری کی تاریخ مقرر کی تھی، جس کے نتائج 16 سے 19 فروری کے درمیان مرتب کیے جانے تھے۔

تاہم انتظامی اور قانونی وجوہات کی بنیاد پر یہ انتخابات پہلے بھی ملتوی ہو چکے ہیں۔ اس فیصلے کے ساتھ حکومت نے وفاقی دارالحکومت میں بلدیاتی انتخابات کی قانونی فریم ورک کو مزید مضبوط کرنے کی کوشش کی ہے، تاکہ آئندہ کے انتخابات شفاف اور منظم انداز میں منعقد ہو سکیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp