احسن اقبال کا بیان حکومت کی ناکامیوں کو چھپانے کی بھونڈی کوشش ہے، پی ٹی آئی

جمعہ 2 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) نے وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کے بیان پر شدید ردِعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا بیان حقائق کو مسخ کرنے اور موجودہ حکومت کی بدترین انتظامی، معاشی اور امن و امان کی ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کی ایک بھونڈی کوشش ہے۔

مرکزی شعبہ اطلاعات پی ٹی آئی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ موجودہ حکومت ترقی و خوشحالی کے جھوٹے دعووں اور الزام تراشی کے ذریعے قوم کو گمراہ کرنے کی ناکام کوشش کر رہی ہے، تاہم یہ فارمولا اب بے سود ہو چکا ہے۔ قوم بخوبی جانتی ہے کہ عمران خان کی قیادت میں پاکستان کی معیشت ترقی کے راستے پر گامزن تھی۔

یہ بھی پڑھیے: مصنوعی گروتھ نہیں، پائیدار ترقی ہدف ہے، حکومت محتاط معاشی پالیسی پر عمل پیرا ہے، احسن اقبال

پی ٹی آئی کے مطابق 2018 سے 2022 کے دوران برآمدات میں اضافہ، صنعتوں کا استحکام، زرمبادلہ کے ذخائر میں بہتری، کسان اور مزدور طبقے کی خوشحالی اور روزگار کے مواقع میں اضافہ نمایاں رہا۔ بیان میں سوال اٹھایا گیا کہ اگر پی ٹی آئی نے ترقی کا راستہ روکا تھا تو آج بلوچستان بدترین بدامنی اور پرتشدد واقعات کی لپیٹ میں کیوں ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ تحریکِ انصاف کے دور میں بلوچستان میں دہشت گردی کے واقعات میں نمایاں کمی آئی جبکہ سی پیک کو محض سڑکوں تک محدود رکھنے کے بجائے صنعتی اور زرعی ترقی کے دوسرے مرحلے میں داخل کیا گیا۔ پی ٹی آئی کے مطابق عمران خان نے محروم اضلاع کے لیے 600 ارب روپے سے زائد کا ترقیاتی پیکیج دیا، گوادر پورٹ کو فعال کیا، بارڈر مارکیٹس قائم کیں اور اسپیشل اکنامک زونز پر کام تیز کیا، جس کا اعتراف چینی حکام بھی کر چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: عمران خان کو پی ٹی آئی نہیں ہماری تحریک رہا کروائے گی، اقرار الحسن کا دعویٰ

پی ٹی آئی نے الزام عائد کیا کہ موجودہ حکومت کی نااہلی کے باعث بلوچستان میں دہشت گردی کے واقعات میں 70 فیصد تک اضافہ ہو چکا ہے، گوادر کے عوام سڑکوں پر ہیں اور چینی سرمایہ کار عدم تحفظ کا شکار ہیں۔

بیان میں کہا گیا کہ جھوٹے بیانیوں سے ملکی مسائل حل نہیں ہوں گے، ترقی کا واحد راستہ عوام کو ان کا مینڈیٹ اور حقوق دینا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دن حکومتی وزیر احسن اقبال نے پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ پی ٹی آئی حکومت کی توجہ انتقامی کارروائیوں پر تھی، ایک دوسرے سے لڑکر کامیاب نہیں ہوسکتے، 2018 میں معیشت کو دھچکا لگا تھا اس لیے اب ترقی کی اپنی رفتار بڑھانی ہوگی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

فاطمہ ثنا کی عالمی کرکٹ میں دھوم، کینیڈا سپر 60 کی فرنچائز سے معاہدہ

ماہرین آثارِ قدیمہ کا موئن جو دڑو میں نئی تحقیق اور شہر کی فصیل کی نقل تعمیر کرنے کا مطالبہ

ورلڈ کپ کے اہم معرکے سے قبل قومی ہاکی ٹیم کی قیادت میں بڑی تبدیلی، عماد شکیل بٹ کو کپتانی سے ہٹا دیا گیا

بی جے پی رہنما کی بیٹی نے بھارتی نوجوانوں کے احتجاج کی حمایت کی وجہ بتا دی

دوران سفر متلی کی شکایت: ازالے کے لیے آئی فون کی ایک خفیہ سیٹنگ استعمال کرکے دیکھیں

ویڈیو

جسٹن گریوز نے ٹیسٹ کرکٹ میں منفرد عالمی ریکارڈ قائم کرلیا، ’سہولت کار‘ پاکستان ٹیم

پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن پھر آمنے سامنے، آخر اس لڑائی کی وجہ کیا ہے؟

اسحاق ڈار اور کویتی وزیر خارجہ کے درمیان اہم ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

کالم / تجزیہ

ایک اور میچ، ایک اور شکست، اب تو عادت سی ہے ہم کو!

اے ٹی ایم مشین 

28 جولائی 2010: وہ دن جب میرے قدموں تلے زمین نکل گئی