بابر اعظم کی سست رفتار بیٹنگ، سابق آسٹریلوی کرکٹر نے اہم مشورے دے دیے

ہفتہ 3 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آسٹریلیا کے سابق جارح مزاج وکٹ کیپر بلے باز ایڈم گلکرسٹ نے پاکستانی بیٹر بابر اعظم کی سست بیٹنگ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس انداز سے بعض اوقات دوسرے اینڈ پر موجود کھلاڑی پر اضافی دباؤ پڑ جاتا ہے۔

مزید پڑھیں: بابر اعظم کی شاندار نصف سنچری، سڈنی سکسز کی رینیگیڈز پر فتح

آسٹریلیا میں کھیلی جانے والی بگ بیش لیگ (بی بی ایل) کے دوران کمنٹری کرتے ہوئے گلکرسٹ کا کہنا تھا کہ بابر اعظم پاور ہٹنگ کے حوالے سے نہیں بلکہ اپنی نفیس ٹائمنگ اور شاندار تکنیک کی وجہ سے جانے جاتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ بابر کی اصل پہچان ان کی ٹائمنگ، کلاس اور تکنیکی مہارت ہے، اس لیے ان سے ہر گیند پر جارحانہ شاٹس یا بڑے چھکوں کی توقع کرنا مناسب نہیں۔ تاہم محدود اوورز کی کرکٹ میں انہیں مزید مثبت اور فعال کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔

ایڈم گلکرسٹ کے مطابق اگر کوئی بیٹر مسلسل ایک گیند پر ایک رن تک محدود رہے اور رنز بنانے کی ذمہ داری دوسرے کھلاڑی پر چھوڑ دے تو یہ حکمتِ عملی ٹیم کے لیے نقصان دہ ثابت ہو سکتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بابر اعظم کو میچ کی صورتحال کے مطابق اسٹرائیک گھمانے، فیلڈ میں خالی جگہوں کا فائدہ اٹھانے اور درست وقت پر شاٹس کھیل کر دباؤ کم کرنا چاہیے۔

مزید پڑھیں: بگ بیش لیگ، بابر اعظم کی دوسرے میچ میں بھی مایوس کن کارکردگی، شائقین کی تنقید

گلکرسٹ نے مزید کہاکہ اگر بابر اپنی فطری بیٹنگ میں تھوڑی سی جارحیت شامل کر لیں تو وہ ٹیم کے لیے اور بھی زیادہ فائدہ مند ثابت ہو سکتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وزیراعظم طارق رحمان کا بنگلہ دیش میں بین المذاہب ہم آہنگی کی ضرورت پر زور

شمالی کوریا نے 10 سے زیادہ بیلسٹک میزائل سمندر میں داغ دیے

الیکٹرک گاڑیوں کی فہرست میں نورا ای وی کا اضافہ، قیمت کیا ہے؟

آسٹریلوی تاجر چینی جاسوسوں کو معلومات دینے کے جرم میں قصوروار قرار

دبئی میں سائبر قوانین سخت، حملوں کی ویڈیو بنانے پر برطانوی سیاح سمیت متعدد افراد گرفتار

ویڈیو

اسٹریس اور ذہنی دباؤ سے نجات کے لیے سجدہ ایک بہترین روحانی اور نفسیاتی ذریعہ

یوتھ کلائمیٹ کیٹالسٹس، نوجوانوں کے ٹیکنالوجی سے بھرپور حیرت انگیز اقدامات

ایران کا سپریم لیڈر کیسے منتخب ہوتا ہے، اس کے پاس کیا اختیار ہوتا ہے؟، امریکا و اسرائیل کو بڑا دھچکا

کالم / تجزیہ

دوستی کا نیا چراغ

درگاہ گاجی شاہ اور جن نکالنے کے کرتب

اداکارہ صحیفہ جبار کو معافی مانگنی چاہیے