کراچی میں مین ہول سے ملنے والی ماں اور 3 بچوں کے قتل کا معمہ حل، مرکزی ملزم گرفتار

اتوار 4 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کراچی کے علاقے مائی کولاچی میں مین ہول سے برآمد ہونے والی خاتون اور اس کے 3 بچوں کی لاشوں کے دلخراش واقعے میں پولیس نے پیش رفت کرتے ہوئے مبینہ قاتل کو گرفتار کر لیا ہے، جب کہ واقعے کے پس منظر اور پوسٹ مارٹم کی تفصیلات نے قتل کی سنگینی کو مزید واضح کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:کراچی، مین ہول سے ملنے والی لاشوں پر تشدد کے واضح شواہد، پوسٹ مارٹم مکمل

کراچی پولیس نے مائی کولاچی کے قریب مین ہول سے ملنے والی 4 لاشوں کے کیس میں مرکزی ملزم مسرور حسین کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزم نے خاتون انیلا اور اس کے 3 کم سن بچوں کو قتل کرنے کا اعتراف کیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ انیلا ایک عرصے سے بچوں کے ساتھ تنہا رہائش پذیر تھی اور ڈھائی سال قبل شوہر سے طلاق کے بعد بچوں کی کفالت خود کر رہی تھی۔ واقعے کا انکشاف اس وقت ہوا جب مقتولہ کے بھائی مصطفیٰ نے بہن سے رابطہ منقطع ہونے پر اس کے گھر جا کر تفتیش کی، جہاں تالا لگا ہوا ملا۔  بعد ازاں علاقے میں مین ہول سے لاشوں کی برآمدگی نے پورے شہر کو ہلا کر رکھ دیا۔

پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق چاروں لاشیں کئی روز پرانی تھیں اور ان پر تشدد کے واضح نشانات موجود تھے۔ پولیس سرجن کے مطابق ایک لڑکے کی عمر تقریباً 13 سے 14 سال تھی جس کے سر، چہرے اور گردن پر تشدد کے آثار پائے گئے، جب کہ دوسرے لڑکے، جس کی عمر تقریباً 10 سال بتائی گئی، کی لاش گلا کٹی ہوئی حالت میں ملی۔ اسی طرح ایک 14 سے 15 سالہ لڑکی اور تقریباً 40 سالہ خاتون کی لاش پر بھی شدید تشدد کے نشانات پائے گئے۔

یہ بھی پڑھیں:گٹر کے ڈھکن چوری کرنے والوں کو موقع پر لا کر گولی ماری جائے، خواجہ آصف شدید غصے میں کیوں؟

پس منظر کے طور پر پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر لاشیں مسخ شدہ حالت میں ملنے کے باعث ان کی شناخت اور موت کے وقت کے تعین میں مشکلات پیش آئیں۔ ڈی آئی جی ساؤتھ کے مطابق ابتدا میں اندازہ تھا کہ لاشیں 10 سے 15 روز پرانی ہیں، تاہم مزید شواہد سے یہ مدت 15 سے 20 روز تک بھی ہو سکتی ہے۔

واقعے کے بعد پولیس نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کیے، قریبی علاقوں کے سی سی ٹی وی فوٹیجز حاصل کیے اور کیمیائی تجزیے کے لیے نمونے بھجوا دیے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ حتمی فرانزک رپورٹس موصول ہونے کے بعد قتل کے محرکات اور دیگر ممکنہ کرداروں کے حوالے سے مزید حقائق سامنے آئیں گے، جب کہ گرفتار ملزم سے تفتیش کا دائرہ بھی وسیع کر دیا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مئی کی جنگ میں پاکستان کی بھارت کے خلاف فتح، انڈین آرمی چیف نے اپنی ناکامیوں کا اعتراف کرلیا

بھارت اور امریکا کے درمیان تجارت اور اہم معدنیات پر بات چیت

اسلام آباد: جے یو آئی رہنما فرخ کھوکھر کی گرفتای و رہائی

ڈونلڈ ٹرمپ کی ایران کو دھمکی پر روس کا سخت ردعمل سامنے آگیا

اسرائیل کے ساتھ 12 روزہ جنگ کے بعد آج پہلے سے کہیں زیادہ مضبوط پوزیشن میں ہیں، ایرانی آرمی چیف

ویڈیو

ریاست سے ٹکر لینا مہنگا پڑگیا، سہیل آفریدی کو ناکوں چنے چبوا دیے گئے

ڈاکٹر مصدق ملک کا جنگلات کٹائی کے مقامات کا دورہ، ’درخت کاٹنے کے جرمانے میں اضافہ ہو گا‘

اسلام آباد گیس لیکج حادثہ، ‘میرا سب ختم ہوگیا، گھر واپس کیسے جائیں گے’

کالم / تجزیہ

امریکی یلغار: تصویر کے 3 رخ

وزیر اعلیٰ ہو تو سہیل آفریدی جیسا

ہیرا ایک ہی ہے