وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ ان کا موقف بالکل واضح اور ایک ہی ہے، اور وہ اپنے لیڈر کی ہدایات کے مطابق صوبے کے انتظامی معاملات چلانے کے ساتھ ساتھ اسٹریٹ موومنٹ کی تیاری بھی جاری رکھیں گے۔
سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ میں وزیراعلیٰ سہیل خان آفریدی نے کہا ’میرے لیڈر نے مجھے صوبے کے انتظامی امور سنبھالنے کے ساتھ ساتھ اسٹریٹ موومنٹ کی تیاری کی ہدایات دی ہیں، اور میں ان پر من و عن عمل کروں گا، ان شاء اللہ۔‘
یہ بھی پڑھیے سہیل آفریدی کو اسلام آباد تک کوئی نہیں پہنچنے دےگا، رانا ثنااللہ کا اسٹریٹ موومنٹ کی تیاریوں پر ردعمل
وزیراعلیٰ نے واضح کیا کہ ان سے منسوب کی جانے والی بعض خبریں محض لوگوں کے ذاتی تصورات ہیں، جن کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔
میرا موقف ایک ہی ہے۔ کہ میرے لیڈر نے مجھے اپنے صوبے کے انتظامی معاملات چلانے کے ساتھ ساتھ سٹریٹ موومنٹ کی تیاری کے ہدایات دی ہیں۔ میں ان پر من و عن عمل کرونگا انشاءاللّٰہ۔
باقی مجھ سے منسوب کوئی بھی خبر کسی کی ذاتی تصور ہو۔سندھ کے دورے پر وزیر اعلیٰ سندھ نے جمہوری اقدار اور…
— Sohail Afridi (@SohailAfridiISF) January 4, 2026
سندھ کے دورے سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے بتایا کہ وزیراعلیٰ سندھ نے جمہوری اقدار اور منصب کے احترام کو مدنظر رکھتے ہوئے انہیں ملاقات کی دعوت دی ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں نے وزیراعلیٰ سندھ کا شکریہ ادا کیا ہے اور انہیں بتایا ہے کہ میں وہاں اپنے صوبے کے لوگوں سے ملاقات کروں گا، اور اگر وہاں میرے صوبے کے کسی فرد کو کسی قسم کی تکلیف یا مسئلہ درپیش ہوا تو اس کے حل کے لیے میں ضرور ان سے ملاقات کروں گا۔
یہ بھی پڑھیے اسٹیبلشمنٹ سے بات چیت کے لیے تیار ہوں، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی
انہوں نے مزید بتایا کہ کراچی میں 11 جنوری بروز اتوار، عصر 4 بجے، ان شاء اللہ ہم بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناحؒ کے مزار پر حاضری دیں گے۔














