حج 2026 کی تیاریوں کا آغاز، پاکستان میں لازمی تربیتی پروگرام کا پہلا مرحلہ شروع

اتوار 4 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 

حج 2026 کے انتظامات کو مؤثر اور منظم بنانے کے لیے حکومتِ پاکستان نے ملک بھر میں لازمی حج تربیتی پروگراموں کے پہلے مرحلے کا آغاز کر دیا ہے۔ ان تربیتی نشستوں کا مقصد عازمینِ حج کو مناسکِ حج اور انتظامی امور سے مکمل طور پر آگاہ کرنا ہے، جبکہ تربیت کے بعد ویکسینیشن کا عمل بھی شروع کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:عازمین حج کے لیے تربیتی پروگرام میں شرکت لازمی قرار دے دی گئی

حکومتِ پاکستان نے اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں حج 2026 کے لیے لازمی تربیتی پروگراموں کے پہلے مرحلے کا آغاز کر دیا ہے۔ سرکاری میڈیا کے مطابق یہ ایک روزہ تربیتی سیشنز فروری تک مرحلہ وار ملک بھر میں منعقد کیے جائیں گے۔

وزارتِ مذہبی امور کا کہنا ہے کہ تربیتی پروگرام تجربہ کار ٹرینرز اور علما کی نگرانی میں ملٹی میڈیا کے ذریعے منعقد کیے جا رہے ہیں، تاکہ عازمینِ حج کو مناسک، سفری امور اور انتظامی طریقۂ کار سے مکمل آگاہی فراہم کی جا سکے۔ وزارت کے مطابق ان تربیتی نشستوں کو لازمی قرار دیا گیا ہے تاکہ کسی بھی مرحلے پر عازمین کو مشکلات کا سامنا نہ ہو۔

ریڈیو پاکستان کے مطابق پہلے مرحلے میں اسلام آباد اور دیگر شہروں میں تربیتی سیشنز شروع ہو چکے ہیں، جبکہ آئندہ دنوں میں راولاکوٹ، بدین، نوشہرو فیروز، فتح جنگ، دادو اور تھرپارکر میں بھی تربیت دی جائے گی۔ مزید سیشنز عمرکوٹ، لاڑکانہ، میرپورخاص، شہدادکوٹ اور مانسہرہ میں منعقد ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں:بہتر طرز زندگی کی تلاش، سعودی عرب منتقل ہونے کے رحجان میں اضافہ

سرکاری میڈیا کے مطابق تربیتی نشستوں کے اختتام پر تمام حج کیمپوں میں لازمی ویکسینیشن کا عمل بھی شروع کر دیا جائے گا۔ عازمین کو تربیتی پروگراموں کی تفصیلات پاک حج 2026 موبائل ایپ، ایس ایم ایس سروس اور وزارتِ مذہبی امور کی ویب سائٹ کے ذریعے فراہم کی گئی ہیں۔

سعودی عرب نے حج 2026 کے لیے پاکستان کو ایک لاکھ 79 ہزار 210 عازمین کا کوٹہ الاٹ کیا ہے، جن میں سے تقریباً ایک لاکھ 18 ہزار سرکاری اسکیم کے تحت جائیں گے، جبکہ باقی نشستیں نجی ٹور آپریٹرز کو دی جائیں گی۔ سرکاری حج پیکج کی متوقع لاگت 11 لاکھ 50 ہزار سے 12 لاکھ 50 ہزار روپے کے درمیان بتائی گئی ہے، جو حتمی معاہدوں سے مشروط ہو گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اڈیالہ جیل میں قید عمران خان سے ملاقاتوں پر پابندی ختم نہ ہوسکی، وجہ کیا ہے؟

مہنگائی، منافع خوری اور رہائش کا بحران: پاکستان کی رئیل اسٹیٹ مارکیٹ کا مستقبل کیا ہے؟

ٹی 20 ورلڈ کپ: آئی سی سی بنگلہ دیش کے میچز بھارت سے باہر منتقل کرنے پر غور کرنے لگی

وینزویلا کی صورتحال پر نظر، پاکستانی شہریوں کی حفاظت کے لیے اقدامات جاری ہیں، دفتر خارجہ

معروف پاکستانی ٹی وی اداکار آغا شیراز کو دل کا دورہ، حالت اب کیسی ہے؟

ویڈیو

کراچی میں میرا تھن ریس کا انعقاد، عوام کی بھرپور شرکت

آنکھوں کے بغیر پڑھنے کا ہنر: بریل سسٹم کیسے نابینا افراد کو سکھاتا ہے؟

لیاری کی تنگ گلیوں سے جدید ٹیکنالوجی کی دنیا تک، فلم اور حقیقت میں واضح فرق

کالم / تجزیہ

جنریشن زی سوال ہی تو نہیں اٹھاتی

100 ارب سپر کمپیوٹرز کے برابر انسانی ذہن کے ارتقا، استعمال اور مغالطوں کا احوال

دوسرا دن