عازمین حج کے لیے تربیتی پروگرام میں شرکت لازمی قرار دے دی گئی

پیر 29 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی سیکریٹری مذہبی امور کی زیر صدارت نصاب کمیٹی برائے تربیت حجاج کا اجلاس ہوا، جس میں عازمین حج 2026 کے لیے تربیتی پروگرام کی تیاریوں پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ تربیتی پروگرام یکم جنوری سے شروع ہوگا۔

مزید پڑھیں: پاکستانی عازمین حج کی رجسٹریشن کی آج آخری تاریخ

وفاقی سیکریٹری مذہبی امور ڈاکٹر سید عطاالرحمان نے واضح کیاکہ ایک روزہ تربیتی پروگرام میں شرکت ہر عازم حج کے لیے لازمی ہوگی اور عازمین کو اپنے شیڈول کے مطابق اس پروگرام میں شامل ہونا ہوگا۔

تربیتی شیڈول سے متعلق معلومات پاک حج 2025 موبائل ایپ، ویب سائٹ اور ایس ایم ایس کے ذریعے فراہم کی جائیں گی۔

یہ پروگرام عازمین حج کو مناسک اور انتظامی امور سے درست آگہی فراہم کرنے کے لیے لازمی قرار دیا گیا ہے۔

تربیت وزارت کے ماہرین، حاجی کیمپوں کے تجربہ کار ماسٹر ٹرینرز اور علما کی جانب سے ملٹی میڈیا کے ذریعے دی جائے گی تاکہ عازمین حج کو جامع معلومات فراہم کی جا سکیں۔

مزید پڑھیں: عازمین حج کی خدمت: مسجد نمرہ کو ہزاروں مربع میٹر قالین سے سجا دیا گیا

اجلاس میں جوائنٹ سیکرٹری احمد ندیم خان نے بریفنگ دی جبکہ ڈپٹی سیکریٹری ناصر عزیز خان، فہد احمد، رانا محمد مجاہد اور دیگر ماسٹر ٹرینرز بھی شریک ہوئے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

طالبان حکومت کے اندر ’موقع پرست عناصر‘ موجود ہیں، نائب سربراہ انٹیلیجنس کا اعتراف

نئے صوبوں کا معاملہ محض شور شرابہ، پی ٹی آئی کو سیاسی مذاکرات کے لیے پہلے جمہوری رویہ اپنانا ہو گا، رانا ثنا اللہ

سپریم کورٹ کے 2 اہم فیصلے: خلع کا حق آئینی قرار، جعلی نکاح نامے سے جائیداد ہتھیانے کی کوشش ناکام

آزاد کشمیر میں عوام نے دنگا فساد کو مسترد کر کے ترقی کو چنا، اصل امتحان اب شروع ہوا ہے، مریم نواز

شام غم کی سحر نہیں ہوتی!

ویڈیو

آزاد کشمیر میں موجودہ صورتحال تشویشناک ہے، ماضی کی حکومتوں نے ذمہ داری نہیں نبھائی، نواز شریف

آبنائے ہرمز پر ایران کا قبضہ برقرار، عوام مہنگے پیٹرول کے لیے تیار ہوجائیں، صدر ٹرمپ کا امریکیوں کو پیغام

ایٹمی پلانٹ بچانے کی انوکھی تدبیر، ہنگری کا ندی میں 2 بڑے بحری جہاز ڈبونے کا فیصلہ

کالم / تجزیہ

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں

سن 47، 1200 پاکستانی اور ایک چابی