اداکار فرحان سعید نئے ڈرامے ’جھوک سرکار ‘میں پولیس آفیسر کا کردار ادا کریں گے

جمعہ 26 مئی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستانی اداکار و گلوکار فرحان سعید اپنے نئے ڈرامے ’جھوک سرکار ‘میں پولیس آفیسر کےکردارمیں دکھائی دیں گے۔

تصویر:اسکرین گریب

پاکستان کے نجی ٹیلی ویژن چینل کے ڈرامہ ’جھوک سرکار‘ کا پوسٹر سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر اور ٹیزر ویڈیو شیئرنگ ایپ یوٹیوب پر جاری  کیا گیا ہے۔

ڈرامے میں فرحان سعید پولیس آفیسر ارسلان کا کردار ادا کریں گے ۔ڈرامہ کے ٹیزر میں ارسلان نامی پولیس آفیسر کو گاؤں کے بااثر افراد کا مقابلہ کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

ٹیزر میں ایک بااثر فرد کو’ ڈی ایس پی ارسلان معطل کہتے ہوئے دکھایا گیا ہے‘۔دوسری جانب ڈی ایس پی ارسلان یعنی فرحان سعید کو یہ کہتے دکھایا گیا ہے کہ ’اپنی فکر کرو اب تو وہ وردی بھی نہیں رہی جس کا میں لحاظ کرتا تھا‘۔

اس ڈرامہ سیریل میں اداکار فرحان سعید کے علاوہ حبا بخاری آصف رضا میر،ماہم شاہد اور دیگر اداکار شامل ہیں۔

مومنہ درید کے پروڈکشن ہاؤس کے بینر تلے بننے والاڈرامہ ’جھوک سرکار ‘کے مصنف ہاشم ندیم جبکہ ہدایت کار سیف حسن ہیں۔

ایکشن سے بھرپور ڈرامہ سیریل ’جھوک سرکار‘ کے نشر کیے جانے کی تاریخ کا اعلان ابھی تک نہیں کیا گیا۔

سوشل میڈیا پر ڈرامہ کے ٹیزر جاری جیے جانے کے بعد صارفین نے مختلف تبصرے کیےایک صارف نے لکھا ’فرحان اور اس کے اسکرپٹ کا انتخاب ہمیشہ شاندار ہوتا ہے‘۔

اسی طرح ایک اور صارف نے لکھا کہ’ یہ ڈرامہ بہت مشہور ہو گا کیونکہ اس کے مصنف ہاشم ندیم ہیں اور وہ بہت اچھے پروجیکٹس لکھتے ہیں‘۔

ایک صارف نے فرحان سعید کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ’ ناقابل یقین طور پر یہ شخص ہرطرح کے کردار میں فِٹ ہو سکتاہے‘۔

ایک صارف نے ڈرامے کی ٹیم کی تعریف کرتے ہوئے لکھا ’ مصنف اور ہدایت کار کی جوڑی لاجواب ہےیہ ڈرامہ حالیہ مختلف ٹیلی ویژن چینلز پر چلنے والےڈراموں سے مختلف لگ رہا ہے۔رومانس ڈرامے کا بنیادی عنصر نہیں ہے،تو ٹھیک ہے‘۔

صارف نے مزید لکھا کہ ٖ’فرحان کی مونچھوں کے بارے میں تو نہیں پتہ لیکن داڑھی میں بہتر نظر آتے ہیں‘۔اداکار فرحان سعید اور حبا بخاری کی جوڑی کے حوالے سے لکھا ’ پتہ نہیں جوڑی چلے گی یا نہیں‘،صارف نے ٹیم کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے لکھا ’امید ہےکہ ٹیم شاندار کامیابی حاصل کرے گی‘۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp