گروک پر بچوں کی نامناسب تصاویر بنوانے والے صارفین کو سخت نتائج بھگتنے کی وارننگ

پیر 5 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے مالک ایلون مسک نے بالآخر  گروک اے آئی سے متعلق حالیہ تنازع پر خاموشی توڑ دی ہے جس میں خواتین اور کم عمر بچوں کی نامناسب تصاویر تیار کیے جانے پر شدید تنقید سامنے آئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: ایلون مسک نے ایکس صارفین کو گروک اپڈیٹ کرنے کی ہدایت کیوں دی؟

ٹیک ویب سائٹ بوم کے مطابق دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک نے خبردار کیا ہے کہ جو بھی شخص  ایکس پر  گروک کا استعمال کرتے ہوئے غیر قانونی مواد تیار کرے گا اسے سخت نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔

ایلون مسک کا کہنا ہے کہ جو کوئی گروک کے ذریعے غیر قانونی مواد بنائے گا اس کے ساتھ وہی سلوک کیا جائے گا جو غیر قانونی مواد اپ لوڈ کرنے والوں کے ساتھ کیا جاتا ہے۔

انہوں نے ایک اور صارف کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہم مذاق نہیں کر رہے۔

یہ بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب ایکس پر کچھ صارفین گروک کو ٹیگ کر کے خواتین اور نابالغ افراد کی تصاویر تیار کروانے کی کوشش کر رہے تھے جن میں انہیں بکنی یا نامناسب لباس میں دکھایا گیا۔ کئی مواقع پر چیٹ بوٹ نے ان ہدایات پر عمل کرتے ہوئے تبدیل شدہ تصاویر بنا دیں۔

مزید پڑھیے: ایکس اے آئی نے وکی پیڈیا کے مقابلے میں گروکی پیڈیا لانچ کردیا

یہ عمل مکمل طور پر غیر رضامندی پر مبنی ہے اور متاثرہ افراد کا اس پر کوئی کنٹرول نہیں ہوتا۔ اس فیچر کے استعمال کے لیے کسی سبسکرپشن کی بھی ضرورت نہیں جبکہ تیار کردہ تصاویر عوامی طور پر دستیاب ہو جاتی ہیں۔

تاہم ایلون مسک نے یہ واضح نہیں کیا کہ خلاف ورزی کرنے والوں کو کس نوعیت کی سزاؤں کا سامنا کرنا پڑے گا تاہم امکان ہے کہ یہ وارننگ خاص طور پر کم عمر بچوں سے متعلق اے آئی تصاویر کے لیے ہے۔

مزید پڑھیں: جن بوتل سے باہر: غزہ پر آواز اٹھانے کی سزا ملی، ایلون مسک مجھے سنسر کر رہے ہیں، چیٹ بوٹ گروک بول پڑا

ایسے صارفین پر چائلڈ سیکسول ایکسپلائیٹیشن مواد پھیلانے کے الزامات بھی عائد کیے جا سکتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ورک فرام ہوم، سرکاری گاڑیوں کے ایندھن میں کمی، خیبرپختونخوا نے بھی اہم فیصلے کرلیے

اسلام میں ذہنی سکون حاصل کرنے کے طریقے

ایران کا میزائل پروگرام تباہ کرنا ہمارا مقصد ہے، امریکی وزیر خارجہ

خیبرپختونخوا میں گلیشیائی جھیل پھٹنے کا خطرہ، پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری

مشرق وسطیٰ جنگ: خلیج فارس میں رکے جہاز پر کئی پاکستانی پھنس گئے، کراچی کا رہائشی بھی شامل

ویڈیو

اسلام میں ذہنی سکون حاصل کرنے کے طریقے

تیل کی قیمتوں میں اضافہ، حالات کنٹرول سے باہر ہونے کا خدشہ، امریکا و اسرائیل کو بھاری نقصان، ٹرمپ کی چیخیں

نقاب میں شناخت، چارسدہ کی نوجوان کنٹینٹ کریئیٹر کی کہانی

کالم / تجزیہ

انڈین کرکٹ ٹیم مسلسل ناقابل شکست کیسے بنی؟

کیا یہ امریکا کی آخری جنگ ہے؟

موکھی متارا: کراچی کی ایک تاریخی داستان