بلوچستان کے ضلع پنجگور کے علاقے چتکان میں مرکزی جامع مسجد کے قریب دھماکہ ہوا ہے، جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 14 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بلوچستان، بلگتر کے علاقے میں دھماکے سے 7 افراد جاں بحق
پولیس کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں سے 3 کی حالت تشویشناک ہے، جنہیں فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ دیگر زخمیوں کا علاج بھی جاری ہے۔
پولیس کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں معلوم ہوا ہے کہ دھماکہ خیز مواد ایک موٹر سائیکل میں نصب تھا، جس کے ذریعے دھماکہ کیا گیا۔ واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرنا شروع کردیے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پنجگور: سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں بھارتی حمایت یافتہ 4 دہشتگرد ہلاک
پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے کی نوعیت اور ذمہ داروں کے تعین کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔














