نامور اداکارہ ہانیہ عامر نے 2026 کے آغاز پر انسٹاگرام پر ایک جذباتی پوسٹ کے ذریعے اپنے مداحوں کے ساتھ زندگی کے مشکل لمحات کا عکس شیئر کیا ہے۔ اداکارہ نے 2025 کے سال کو اپنے لیے خوشیوں اور مشکلات سے بھرپور قرار دیا۔
یہ بھی پڑھیں: سجل علی اور ہانیہ عامر کی شادیاں آنے والے سال متوقع مگر کن سے؟
انسٹاگرام پر پوسٹ کرتے ہوئے ہانیہ عامر نے لکھا کہ 2025 نے انہیں زندگی کے سب سے بہترین اور سب سے مشکل لمحات دیے۔ اداکارہ نے اعتراف کیا کہ زندگی نے انہیں یہ دکھایا کہ وہ اتنی مضبوط نہیں تھیں کہ ہر طرح کے صدمے کا سامنا بلااثر کرسکیں۔

ہانیہ عامر کا کہنا ہے کہ اس سال انہیں اعتماد کی نرمی اور زندگی کے غیر متوقع حالات کا احساس ہوا۔ انہوں نے بتایا کہ کبھی کبھی شوٹنگ کے دوران وہ خوش نظر آتی تھیں، لیکن اندرونی طور پر وہ تناؤ اور بے چینی سے نبردآزما ہورہی تھیں۔
View this post on Instagram
اداکارہ نے مزید کہا کہ بعض اوقات طاقت صرف اپنی جگہ قائم رہنے اور موجودہ لمحے کا سامنا کرنے میں ہوتی ہے۔
ہانیہ عامر نے اپنے انسٹاگرام پوسٹ میں یہ بھی بتایا کہ زندگی نے انہیں امید اور محبت کے چھوٹے مگر مؤثر لمحات بھی دیے، جنہوں نے انہیں حوصلہ دیا۔
یہ بھی پڑحیں: ہانیہ عامر اور بابر اعظم 2026 میں شادی نہ کریں، ماہر نجوم نے خبردار کردیا
انہوں نے لکھا کہ خدا نے یہ سال ایک امتحان بنایا، لیکن اس دوران یہ بھی دکھایا کہ وہ ان کے ساتھ ہے۔ ہانیہ نے اپنے مداحوں سے کہا کہ کچھ زخم ایسے ہوتے ہیں جنہیں صرف برداشت کرنا پڑتا ہے اور یہی زندگی میں آگے بڑھنے کی اصل طاقت ہے۔

یاد رہے کہ ہانیہ عامر 15 ملین فالوورز کے ساتھ پاکستان کی سب سے زیادہ فالو کی جانے والی اداکارہ ہیں اور انہوں نے انسٹیٹیوشنل طور پر اپنی ماضی کی ذہنی صحت کے مسائل اور ان کے حل کے بارے میں بھی کھل کر بات کی ہے۔
انہوں نے مداحوں کو یہ پیغام دیا کہ ذہنی صحت کے مسائل کے بارے میں بات کرنے یا مدد مانگنے میں کوئی شرم نہیں ہونی چاہیے۔














