ہانیہ عامر اور بابر اعظم 2026 میں شادی نہ کریں، ماہر نجوم نے خبردار کردیا

جمعہ 2 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کی نامور ماہرِ علمِ نجوم سامعہ خان نے شوبز اور اسپورٹس سے تعلق رکھنے والی معروف شخصیات کے حوالے سے اہم پیشگوئیاں کی ہیں۔ ایک حالیہ گفتگو کے دوران انہوں نے اداکارہ ہانیہ عامر اور قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم کے مستقبل سے متعلق اپنے مشاہدات کا اظہار کیا۔

سامعہ خان کے مطابق سال 2026 ہانیہ عامر کے لیے پیشہ ورانہ اعتبار سے نہایت اہم ثابت ہو سکتا ہے تاہم انہوں نے اداکارہ کو اس عرصے میں شادی سے گریز کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر ہانیہ عامر اس سال شادی کا فیصلہ کرتی ہیں تو انہیں ازدواجی زندگی میں مشکلات کا سامنا ہو سکتا ہے حتیٰ کہ 2 نکاح اور شدید بریک اپ کے امکانات بھی موجود ہیں۔ ماہرِ نجوم کے مطابق ہانیہ عامر کے لیے بہتر یہی ہوگا کہ وہ اس وقت اپنی توجہ مکمل طور پر اپنے کیریئر اور کام پر مرکوز رکھیں۔

دوسری جانب سامعہ خان نے قومی کرکٹر بابر اعظم کے حوالے سے بھی اپنی رائے کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ بابر اعظم اگر محبت کرنا چاہیں تو کر سکتے ہیں تاہم شادی کے لیے انہیں کم از کم ایک سال انتظار کرنا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں: سجل علی اور ہانیہ عامر کی شادیاں آنے والے سال متوقع مگر کن سے؟

انہوں نے یہ بھی کہا کہ بابر اعظم غیر ضروری دباؤ کا شکار رہتے ہیں جس کا اثر ان کی کارکردگی پر پڑتا ہے۔ سامعہ خان کے مطابق اگر بابر اعظم پیشہ ورانہ کونسلنگ کروائیں تو وہ ذہنی طور پر خود کو بہتر طریقے سے سنبھال سکتے ہیں اور اس کے بعد میدان میں کھل کر کھیلنے کے قابل ہوں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایران امریکا مذاکرات کی بحالی کا امکان، عالمی منڈی میں تیل کی قیمت 100 ڈالر فی بیرل سے نیچے آگئی

اسلام آباد میں کیا دیکھوں اور فارغ وقت کہاں گزاروں؟ امریکی صحافی نے پاکستانیوں سے تجاویز مانگ لیں

مالی سال 2026 میں پاکستان کی معاشی شرح نمو 3.6 فیصد رہنے کی توقع، آئی ایم ایف

حد سے زیادہ دعوے، کمزور نتائج: نیتن یاہو کو جنگ بندی پر شدید ردِعمل کا سامنا

پاکستان کی بہترین سفارتکاری، دنیا میں ہمیں جو تحسین مل رہی ہے اسکی نظیر نہیں ملتی، وزیرخزانہ کی واشنگٹن میں گفتگو

ویڈیو

مریم نواز شریف کی وزارت اعلیٰ کے 2 برس، لوگ کیا کہتے ہیں؟

پاکستان کی ثالثی نے دنیا بھر کی سٹاک مارکیٹ کو بچا لیا

پاکستان، ایران اور امریکا کے درمیان امن معاہدے کے لیے مزید کیا سکتا ہے؟

کالم / تجزیہ

محبت، کتابیں اور دستوئیفسکی کے ’بیچارے لوگ‘

ایران امریکا تصادم کس طرف جا رہا ہے؟

ایک تھی آشا