گھر پر حملے کے بعد امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کا پیغام بھی آگیا

پیر 5 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ ایک ذہنی طور پر غیر متوازن شخص نے ان کے اوہائیو میں واقع گھر میں گھسنے کی کوشش کی تاہم واقعے کے وقت وہ اور ان کا خاندان وہاں موجود نہیں تھے۔

یہ بھی پڑھیں: امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کے گھر پر حملہ، کھڑکیاں توڑ دی گئیں، مشتبہ شخص زیر حراست

جے ڈی وینس نے پیر کے روز سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ میری معلومات کے مطابق ایک شخص نے کھڑکیوں پر ہتھوڑے مار کر گھر میں داخل ہونے کی کوشش کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں سیکرٹ سروس اور سنسناٹی پولیس کا شکر گزار ہوں جنہوں نے فوری کارروائی کی۔

انہوں نے مزید بتایا کہ وہ اس وقت پہلے ہی واشنگٹن ڈی سی واپس جا چکے تھے اور میڈیا سے درخواست کی کہ گھر کی کھڑکیوں میں بننے والے سوراخوں کی تصاویر شائع نہ کی جائیں۔

اس سے قبل امریکی نشریاتی ادارے سی این این نے قانون نافذ کرنے والے ادارے کے ایک نامعلوم ذریعے کے حوالے سے رپورٹ کیا تھا کہ حکام اس واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں اور ایک شخص کو حراست میں لیا گیا ہے۔

واقعے پر امریکی سیکرٹ سروس کی جانب سے فوری طور پر کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا۔

مزید پڑھیے: ’گلے لگانا میری فطرت ہے‘، اریکا کرک کی جے ڈی وینس سے گلے ملنے پر وضاحت

یہ واقعہ امریکا میں منتخب سیاسی شخصیات کے خلاف پیش آنے والے حالیہ تشدد کے واقعات کی ایک کڑی سمجھا جا رہا ہے۔

گزشتہ سال جون میں ریاست مینیسوٹا کی ایک سینیئر ڈیموکریٹ رکن اسمبلی اور ان کے شوہر کو ایک مسلح شخص نے ہلاک کر دیا تھا جسے حکام نے سیاسی بنیادوں پر کیا گیا قتل قرار دیا تھا۔

اسی طرح اپریل میں پنسلوانیا کے گورنر جوش شاپیرو کے گھر کو آگ لگانے کی کوشش کی گئی تھی جب وہ اور ان کا خاندان گھر میں موجود تھے۔

یہ واقعہ اکتوبر 2022 میں سابق اسپیکر نینسی پیلوسی کے سان فرانسسکو میں واقع گھر پر ہونے والے حملے سے مشابہت رکھتا ہے، جس میں حملہ آور نے ان کے شوہر پر ہتھوڑے سے حملہ کیا تھا۔

مزید پڑھیں: پاک بھارت کشیدگی ’ہمارا معاملہ نہیں‘، امریکی نائب صدر جے ڈی وینس

امریکی حکام کے مطابق سیاسی رہنماؤں کے خلاف ایسے واقعات پر سیکیورٹی اقدامات مزید سخت کیے جا رہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایران کیخلاف کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا، آرمی چیف کا دشمنوں کو سخت انتباہ

جواہر لال نہرو یونیورسٹی میں مودی کے خلاف پھر نعرے، احتجاج ملک بھر میں پھیل گیا

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو سندھ آنے پر خوش آمدید کہیں گے، شرجیل میمن

بھارت نہیں گئے تو بنگلہ دیش کے پوائنٹس ضائع؟ آئی سی سی کی دھمکی منافقت قرار

نائجیریا میں مسلح گروہوں کا خونریز حملہ، 30 سے زائد افراد ہلاک

ویڈیو

کراچی میں منفرد  ڈاگ شو کا انعقاد

جعلی مقدمات قائم کرنے سے لوگ ہیرو بن جاتے ہیں، میاں داؤد ایڈووکیٹ

عمران خان نے کہا تھا کہ ’فوج میری ہے اور میں فوج کا ہوں‘، شاندانہ گلزار

کالم / تجزیہ

امریکا تیل نہیں ایران اور چین کے پیچھے وینزویلا پہنچا

وینزویلا کی’فتح‘ کے بعد، دنیا کا نقشہ کیا بنے گا؟

منو بھائی کیوں یاد آئے؟