لاطینی امریکا کی مچھلی سکھر میں پکڑی گئی ہے، جس نے ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان کو ماہرین کو تشویش میں مبتلا کردیا ہے۔
ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان کے مطابق 4 جنوری کو سکھر سے کراچی فش ہاربر لائی گئی ایک عجیب مچھلی نے ماہرین کی توجہ حاصل کرلی۔ ماہرین نے تحقیق کے بعد مچھلی کی شناخت ایمازون سیل فن کیٹ فش کے طور پر کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عجیب و غریب مچھلی نے خاتون کو حیران کر دیا
ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان کا کہنا ہے کہ ایمازون سیل فن کیٹ فش کا تعلق لاطینی امریکا سے ہے اور یہ ایک حملہ آور غیر ملکی نسل سمجھی جاتی ہے۔ ادارے کے مطابق سندھ اور زیریں پنجاب کے آبی علاقوں میں غیر ملکی مچھلیوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔

ماہرین کے مطابق یہ غیر ملکی مچھلیاں مقامی مچھلیوں کو خوراک کے طور پر کھا جاتی ہیں اور آبی ماحول میں نئی بیماریوں کے پھیلاؤ کا سبب بنتی ہیں، جس سے مقامی ماہی گیری اور قدرتی آبی نظام کو شدید خطرات لاحق ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: دریائے نیلم کی ٹراؤٹ مچھلی میں جینیاتی تبدیلی کا انکشاف
ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان نے مطالبہ کیا ہے کہ غیر ملکی مچھلیوں کی درآمد فوری طور پر روکی جائے تاکہ مقامی آبی حیات اور ماحولیاتی توازن کو محفوظ رکھا جاسکے۔














