برطانوی شاہی خاندان سے متعلق رپورٹس میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ برطانوی ولی عہد پرنس ولیئم پس پردہ سرگرم ہو کر اپنے بھائی پرنس ہیری کو خاندانی وراثت میں حصہ ملنے سے روکنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: شہزادہ ولیم اور ہیری کے درمیان خلیج مزید بڑھ گئی، وجہ کیا ہے؟
میگزین ’کلوزر‘ سے بات کرتے ہوئے ایک شاہی سورس نے دعویٰ کیا کہ شاہی خاندان میں پرنس ولیم کے اثر و رسوخ کو خاصی اہمیت دی جاتی ہے۔
سورس (ذریعے) کا کہنا ہے یہ ولیئم کی رائے شاہی نظام میں بہت وزن رکھتی ہے اور جب وہ کسی معاملے پر تحفظات کا اظہار کرتے ہیں تو لوگ سنتے ہیں، جن میں ان کے والد بھی شامل ہیں۔
رپورٹس کے مطابق پرنس ولیئم کی تشویش کی بنیادی وجہ پرنس ہیری اور میگھن مارکل کی شادی کے مستقبل سے متعلق خدشات ہیں۔
ولیئم کو اندیشہ ہے کہ مستقبل میں اس رشتے کو مشکلات کا سامنا ہو سکتا ہے اسی لیے وہ چاہتے ہیں کہ کسی بھی ممکنہ خاندانی وراثت تک رسائی محدود رکھی جائے۔
ایک ذریعے کے مطابق ولیئم خود کو یہ ذمہ داری دیتے ہیں کہ وہ کئی قدم آگے کا سوچیں اور دوسروں کو بھی خبردار کریں۔ ان کے نزدیک شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل کو کسی ممکنہ وراثت پر بھروسا کرنا دانشمندی نہیں ہوگی۔
مزید پڑھیے: شہزادی ڈیانا کی روایت جاری رکھتے ہوئے پرنس ولیم کی کرسمس پر بےگھر افراد سے ملاقاتیں
ذرائع یہ بھی دعویٰ کرتے ہیں کہ پرنس ولیئم اس معاملے پر خاصے پرعزم ہیں اور وہ اپنی پوری کوشش کر رہے ہیں کہ ونڈسر اور اسپینسر خاندان کی وراثت میں پرنس ہیری کا کوئی حصہ نہ ہو۔
دوسری جانب رپورٹس کے مطابق میگھن مارکل اس وقت اپنے لگژری لائف اسٹائل برانڈ’ایز ایور‘ پر کام کر رہی ہیں جبکہ وہ نیٹ فلکس پر اپنے شو ’ود لو میگھن‘ پر بھی توجہ مرکوز کیے ہوئے ہیں۔
مزید پڑھیں: شہزادہ ولیم چچا اینڈریو کے خلاف سخت اقدام پر کیوں خوش ہیں؟
واضح رہے کہ شاہی خاندان کی جانب سے ان دعوؤں پر باضابطہ طور پر کوئی تصدیق یا تردید سامنے نہیں آئی ہے۔














