پنجاب بھر کے شہروں اور دیہات میں ترقی کا سلسلہ تیز رفتار ہو گیا ہے۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی قیادت میں مثالی گاؤں پراجیکٹ کے تحت پنجاب کے 224 دیہات کو جدید سہولتوں سے آراستہ کرنے کا عمل جاری ہے۔
مزید پڑھیں:پنجاب حکومت کی آسان کاروبار اسکیم میں کروڑوں روپے کے فراڈ کا انکشاف
پہلے فیز میں 469 دیہات میں واٹر سپلائی، ڈرینج، چلڈرن پارک، فٹ پاتھ اور سٹریٹ لائٹس لگائی جائیں گی تاکہ ہر گلی خوبصورت، روشن اور محفوظ بن سکے۔ وزیراعلیٰ نے ہر منصوبے کی لائیو نگرانی کا حکم دیا ہے اور ہر ترقیاتی کام کو مقررہ وقت پر مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔
صاف پانی، جدید سیوریج، مضبوط سڑکیں، گرین بیلٹ میں بچھائی جانے والی سیوریج لائنیں اور محفوظ مین ہول کنارے شہری سہولتوں میں نمایاں اضافہ کریں گے۔ لاہور ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کا پہلا فیز مکمل ہو چکا ہے جبکہ دوسرا فیز 30 اپریل تک مکمل ہوگا۔
پنجاب: شہروں اور دیہات میں ترقی کا سلسلہ تیز رفتار ہو گیا ہے۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی قیادت میں مثالی گاؤں پراجیکٹ کے تحت پنجاب کے 224 دیہات کو جدید سہولتوں سے آراستہ کرنے کا عمل جاری ہے۔@MaryamNSharif pic.twitter.com/RRWa7FgXk7
— Media Talk (@mediatalk922) January 6, 2026
وزیراعلیٰ نے پی ایچ اے کے نئے دفاتر قائم کرنے، مالی خودمختاری کے لیے وسائل پیدا کرنے اور بے گھر افراد کے لیے ’اپنی چھت، اپنا گھر‘ پراجیکٹ کی تیز رفتاری کے بھی احکامات جاری کیے ہیں۔ اس پراجیکٹ کے تحت روزانہ 700 مکان بن رہے ہیں اور 155 ارب روپے کے 121,477 قرضے جاری کیے جا چکے ہیں۔
52 شہروں میں 204 ارب روپے کی لاگت سے سڑکوں کی تعمیر، مرمت اور بحالی کے پراجیکٹس 22 فروری تک شروع ہوں گے۔ ساتھ ہی ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹس، واٹر فلٹریشن پلانٹس اور بوتل واٹر کے منصوبوں کی تکمیل 30 جون تک کی جائے گی تاکہ شہریوں کو صاف اور محفوظ پانی مہیا ہو۔
مزید پڑھیں:پنجاب کو زیادہ پیسہ ملنے کا جھوٹ بولا جاتا ہے، کام کرنے کے لیے نیت اور ارادے کی کمی ہے، مریم نواز
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کے وژن کے تحت پنجاب میں ہر گلی، ہر سڑک اور ہر گاؤں خودمختار، خوبصورت اور جدید سہولتوں سے آراستہ ہو رہا ہے، جو صوبے کو حقیقی معنوں میں ماڈرن پنجاب میں تبدیل کرے گا۔














