مشہور سوشل میڈیا یوٹیوبر رجب بٹ اور ٹک ٹاک اسٹار ندیم نانی والا کو کراچی سٹی کورٹ میں وکلاء کی جانب سے مبینہ تشدد کے بعد لاہور کی سیشن عدالت میں سخت سیکیورٹی اور پروٹوکول کے ساتھ پیش کیا گیا۔
اس موقع پر عدالت کے اطراف پولیس اور سکیورٹی اہلکاروں نے مضبوط حصار قائم کیا ہوا تھا جبکہ بڑی تعداد میں ان کے فینز اور قانونی ٹیم بھی عدالت میں موجود تھے۔
کراچی سٹی کورٹ میں وکلاء کے تشدد کے بعد یوٹیبر رجب بٹ اور ندیم نانی والے کو لاہور کی سیشن عدالت میں زبردست پروٹوکول فراہم کیا گیا
سخت سکیورٹی حصار اور حامی وکلاء اور فینز کی بڑی تعداد ک ہمراہ عدالت پیشی pic.twitter.com/O1KEFtXuaD— Shahid Hussain (@ShahidHussainJM) January 6, 2026
لاہور سیشن کورٹ میں ایڈیشنل سیشن جج منصور احمد قریشی نے رجب بٹ اور ندیم نانی والا کی عبوری ضمانت کی درخواستوں کی سماعت کی۔ اس دوران این سی سی آئی اے کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ تفتیشی افسر اس وقت ہائیکورٹ میں مصروف ہیں اس لیے ریکارڈ پیش کرنے کے لیے مہلت درکار ہے۔
عدالت نے وکیل کی استدعا منظور کرتے ہوئے عبوری ضمانت کی درخواستوں کو زیر التوا رکھ دیا، تاہم دونوں ملزمان کی حاضری مکمل قرار دیتے ہوئے انہیں کمرہ عدالت سے واپس جانے کی اجازت دے دی۔
یہ بھی پڑھیں: یوٹیوبر رجب بٹ کیس: وکلا کے درمیان تنازع نے نیا رخ اختیار کر لیا
واضح رہے کہ کراچی کی عدالت میں پیشی کے موقع پر وکلاکی بڑی تعداد نے معروف یوٹیوبر رجب بٹ کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا اور تشدد کرنے والے ایک وکیل نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ رجب بٹ خود کو بڑا شیر اور بہادر سمجھ رہا تھا لیکن آج اسے پتا لگ گیا ہوگا۔














