پاکستان میں تعینات ایران کے سفیر امیری مقدم سے ملاقات میں نائب وزیراعظم اور وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے پاکستان کی جانب سے ایران کے ساتھ تعلقات کو مزید گہرا کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
ایرانی سفیر نے اس موقع پر ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی کی جانب سے نئے سال کی مبارک باد پہنچائی اور نائب وزیراعظم کو ایرانی وزیرِ خارجہ کا تحریری پیغام بھی پیش کیا۔
یہ بھی پڑھیں: بارڈر پر دہشتگردی کے خلاف مشترکہ لائحہ عمل بنانے پر پاکستان ایران کا اتفاق
نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ نے خیرسگالی کے جذبات کا گرمجوشی سے جواب دیتے ہوئے ایرانی قیادت کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
Deputy Prime Minister/Foreign Minister Senator Mohammad Ishaq Dar @MIshaqDar50 received the Ambassador of Iran, H.E. Mr. Amiri Moghaddam, today.
The Ambassador conveyed New Year greetings from FM Abbas Araghchi and delivered a letter from FM @Araghchi to the DPM/FM. DPM/FM… pic.twitter.com/HOc0vbhiBd
— Ministry of Foreign Affairs – Pakistan (@ForeignOfficePk) January 6, 2026
ملاقات کے دوران ایرانی سفیر نے پاکستان اور ایران کے درمیان دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے کے لیے مختلف ادارہ جاتی میکنزمز کے تحت ہونے والی پیش رفت سے بھی آگاہ کیا۔
ان اقدامات کا مقصد تجارت، توانائی، علاقائی روابط اور دیگر اہم شعبوں میں تعاون کو مزید مستحکم بنانا ہے۔
مزید پڑھیں: سارک کا احیا: پاکستان نے ایران اور چین کو منصوبے کا حصہ بنانے کی تجویز پیش کردی
نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے ایران کے ساتھ تعلقات کو مزید گہرا کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان باہمی دلچسپی کے اہم ترجیحی شعبوں میں ایران کے ساتھ قریبی اور مؤثر تعاون کا خواہاں ہے۔

اسحاق ڈارنے پر زور دیا کہ پاکستان، ایران کے ساتھ اپنے برادرانہ تعلقات کو خطے میں امن، استحکام اور خوشحالی کے فروغ کے لیے نہایت اہم سمجھتا ہے۔














