فضل الرحمان کی یمن کے حوالے سے سعودی عرب کے اقدامات کی حمایت، شاہ سلمان کی قیادت پر اظہار اعتماد

منگل 6 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

جمعیت علما اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے یمن کے حوالے سے سعودی عرب کے اقدامات اور قومی سلامتی کے دفاع کے فیصلوں کی مکمل حمایت کی ہے۔

جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان نے خادمِ حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کے نام پیغام جاری کیا ہے۔

مزید پڑھیں: شہباز شریف، فضل الرحمان ٹیلیفونک رابطہ، پاک سعودیہ معاہدے اور غزہ کی صورتحال پر تبادلہ خیال

انہوں نے کہاکہ سعودی عرب کی قومی سلامتی اور سرحدوں کے دفاع کے لیے کیے گئے اقدامات جائز، ذمہ دارانہ اور خطے کے استحکام کے لیے اہم ہیں۔

انہوں نے کہاکہ مملکت سعودی عرب کا امن و استحکام امت مسلمہ کے امن کی ضمانت ہے، سعودی عرب عالمِ اسلام میں مرکزی اور قائدانہ مقام کا حامل ہے۔

مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ جے یو آئی مستقبل میں بھی شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی دانشمندانہ قیادت سے مملکتِ سعودی عرب کی مشرقِ وسطیٰ سمیت دنیا میں امن، اخوت اور استحکام کے فروغ میں اپنا مثبت اور مؤثر کردار کی امید رکھتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ شاہ سلمان کی قیادت پر مکمل اعتماد کرتے ہیں۔ سعودی عرب کی اسلام، مسلمانوں اور حرمین شریفین کے لیے خدمات سمیت حجاج و معتمرین کے لیے بہترین سہولیات قابل تحسین ہیں۔

مزید پڑھیں: سعودی شوریٰ کونسل کے پارلیمانی وفد کا پارلیمنٹ ہاؤس کا دورہ، پرتپاک استقبال

فضل الرحمان نے کہاکہ جمعیت علما اسلام مملکتِ سعودی عرب کے ساتھ برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور امتِ مسلمہ کے مشترکہ مفادات کے لیے مشترکہ جدوجہد کے عزم کا اعادہ کرتی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وینیزویلا پر امریکی حملے کے بعد ’جیک رائن‘ سیریز کا کلپ کیوں وائرل ہوا؟

ریٹائرمنٹ کے بعد لیونل میسی کیا کرنا پسند کریں گے؟ فٹبالر نے خود بتادیا

پی ٹی آئی کا 8 فروری کو کوئی شو نہیں ہوگا، یہ پہیہ جام ہڑتال کی صلاحیت نہیں رکھتے، رانا ثنااللہ

پنجاب میں دھند کا راج برقرار، مختلف موٹرویز بند

امریکا کے بغیر روس اور چین کو نیٹو کا کوئی خوف نہیں، ڈونلڈ ٹرمپ

ویڈیو

خیبرپختونخوا میں گورنر راج، کیا سہیل آفریدی کی چھٹی کا فیصلہ ہوگیا؟

تبدیلی ایک دو روز کے دھرنے سے نہیں آتی، ہر گلی محلے میں عوام کو متحرک کریں گے، سلمان اکرم راجا

کراچی میں منفرد  ڈاگ شو کا انعقاد

کالم / تجزیہ

امریکا تیل نہیں ایران اور چین کے پیچھے وینزویلا پہنچا

وینزویلا کی’فتح‘ کے بعد، دنیا کا نقشہ کیا بنے گا؟

منو بھائی کیوں یاد آئے؟