سہیل آفریدی کا دورہ کراچی، پی ٹی آئی نے جلسے کی اجازت طلب کرلی

منگل 6 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کے دورہ کراچی کے دوران مزار قائد پر جلسے کی اجازت طلب کرلی۔

اس سلسلے میں پی ٹی آئی کراچی کے صدر راجا اظہر نے ڈپٹی کمشنر شرقی کو مزار قائد پر جلسے کے لیے خط لکھا۔

خط میں راجا اظہر نے بتایا کہ 11 جنوری کو سہیل آفریدی جلسہ خطاب کرنا چاہتے ہیں اور اس کے لیے اجازت دی جائے۔

راجا اظہر نے خط میں یقین دہانی کرائی کہ پی ٹی آئی کا جلسہ مکمل طور پر پرامن ہوگا اور ضابطہ اخلاق پر مکمل عمل درآمد کیا جائے گا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ضلعی انتظامیہ کے مثبت فیصلے کا انتظار ہے تاکہ جلسے کا انعقاد ممکن ہو سکے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے لاہور کا دورہ کیا تھا، جس کے بعد انہوں نے پنجاب حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ ہمیں سیاسی سرگومیوں سے روکا گیا جو جمہوری روایات کے خلاف ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سعودی عرب: کنگ فیصل اسپتال نے کڈنی پیئرڈ ڈونیشن ٹرانسپلانٹس میں عالمی اعزاز حاصل کر لیا

5جی اسپیکٹرم نیلامی مکمل: ٹیکنالوجی کا نیا میدان پاکستان کے لیے کون سے مواقع پیدا کر سکتا ہے؟

اسلام آباد میں یوم القدس: سیکیورٹی خدشات کے باعث کون سی سڑکیں بند، کون سے راستے کھلے؟

پیٹرول بچاؤ، الیکٹرک بائیکس چلاؤ: حکومت بلوچستان کی الیکٹرک بائیکس اسکیم سے بائیکس کیسے حاصل کی جا سکتی ہیں؟

لاڑکانہ، کشمور اور کندھ کوٹ کے سرکاری گوداموں سے 24 ہزار میٹرک ٹن گندم کیسے غائب ہوئی؟

ویڈیو

بادشاہی مسجد: فن اور تاریخ کا حسین امتزاج

روایتوں کے شہر میں نئی روایت: خواتین نے سنبھال لیا ٹریفک کا نظام

سورہ الکہف: آج کے فتنوں میں رہنمائی کا سر چشمہ

کالم / تجزیہ

اداکارہ صحیفہ جبار کو معافی مانگنی چاہیے

ٹرمپ کے ممکنہ اہداف اور دم توڑتی امیدیں

ایران سے افغان مہاجرین کی واپسی افغان طالبان کے لیے نئی مصیبت